’ارطغرل ٹی وی سیریز میں ایک خانہ بدوش قبیلے کے سربراہ کی اہلیہ کا کردار نبھانا مشکل ضرور تھا لیکن مجھے اس کردار کے ساتھ محبت نے اس قابل بنایا کہ میں وہ کردار نبھا سکوں۔ اس کردار کے ساتھ میرا اپنا لگاؤ تھا جس میں گوکجی ایک معصوم لیکن مضبوط عورت تھی اور مجھے اپنی آباواجداد کی تاریخ پر فخر ہے۔‘
یہ کہنا تھا بورجو کیراتل کا جنہوں نے ترکی ڈراما سیریز ’دیریلیز ارطغرل‘ میں گوکجی نامی عورت کا کردار ادا کیا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بورجو کا کہنا تھا کہ ارطغرل سیریز ایک ٹیم ورک تھی اور انہیں بہت اچھا محسوس ہو رہا ہیں کہ پاکستان میں اس ڈرامے کو پسند کیا گیا ہے۔ ’شروع دن سے میرا یہی خیال تھا کہ ارطغرل سیریز دنیا کے ہر کونے میں پہنچ جائے گی اور اس کے پیچھے کرداروں کی انتھک محنت اور محبت ہے۔‘
پاکستان میں ارطغرل دیکھنے والوں کے بارے میں بورجو کا کہنا تھا، ’مجھے آپ سے پیار ہیں جس طرح آپ نے اس سیریز کے ساتھ محبت کی ہے۔ مجھے بہت جلدی ہے کہ میں پاکستان چلی جاؤں اور ان سارے فینز کے ساتھ مل سکوں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کیا ارطغرل سیریز کے ذریعے پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات مزید بہتر ہو سکیں گے، اس سوال کے جواب میں بورجو کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ پہلے ہی سے اس ڈرامے نے یہ مقصد (پاکستان اور ترکی کے مابین اچھے تعلقات) پورا کیا ہے اور ہماری لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔‘
بورجو نے ارطغرل میں کیا کردار نبھایا ہے؟
ارطغرل سیریز میں بورجو نے گوکجی کے نام سے کردار نبھایا ہے جس میں وہ ترک کائی قبیلے کی ایک اہم خاتون سمجھی جاتی ہیں۔ سیریز میں وہ ترک کے ایک اور قبیلے ایغوز قبیلے کے سردار کے بیٹے ’توکتومین‘ سے شادی کرتی ہیں تاہم بعد میں گوکجی سلیمان شاہ اور کائی قبیلے کے خلاف بغاوت اور غداری کرنے والے سلیمان شاہ کے چچا کے ساتھ مل جاتی ہیں۔