بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سے ان کے مداح کافی پریشان ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
گذشتہ سنیچر کی رات امیتابھ بچن نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو اطلاع دی تھی کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کچھ دیر بعد ہی ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے بھی ایک ٹویٹ کی اور بتایا کہ ان میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تاہم کچھ ایسے مداح بھی جو مسلسل یا تو ان کے گھر کے باہر موجود ہیں یا ہسپتال کے باہر۔
امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے مبئی کے ناناوتی ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ ان کے دیگر خاندان والے گھر پر ہی قرنطینہ میں ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب امیتابھ بچن کی صحت کو لے کر ان کے مداح پریشان اور اداس ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے قبل ان کی مشہور فلم ’کولی‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی وہ زخمی ہو گئے تھے اور ڈاکٹروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان کی حالت نازک ہے۔
تاہم ان کے مداحوں کو اس وقت یقین تھا کہ امیتابھ بچن جلد صحتیاب ہو جائیں گے اور اس مرتبہ بھی انہیں یقین ہے کہ بگ بی اس بیماری کو بھی شکست دے کر جلد کے سامنے ہوں گے۔