ورلڈ کپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے لیے نئی سپر لیگ

نئی ون ڈے لیگ میں شامل 13 ملکوں کی ٹیموں میں سے ٹاپ سات بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔

کرونا وبا کی وجہ سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس کی تاریخیں آگے ہو گئی ہیں(اے ایف پی)

پچاس اوورز کے ورلڈ کپ 2023 میں ٹیموں کی کوالیفکیشن کا تعین کرنے کے لیے اس ہفتے سے 'ون ڈے انٹرنیشنل سپرلیگ' کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ  کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو اعلان کیا کہ نئی ون ڈے لیگ کے تحت ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ جمعرات کو ساؤتھ ہیمپٹن میں آئرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ کھیلے گا۔ لیگ میں 13 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے ٹاپ سات ٹیمیں بھارت میں ہونے والے اگلے ورلڈ کپ کے لیے خودبخود کوالی فائی کرجائیں گی۔

آئی سی سی کے 12 مکمل ارکان اور نیدرلینڈزتین میچوں کی سیریز میں لیگ میں حصہ لیں گے، جن میں سے چار میچ ہوم گراؤنڈ جبکہ  چاردوسرے ملکوں میں کھیلے جائیں گے۔

کرونا (کورونا) وائرس کی وجہ سے کرکٹ میچوں کے مقابلے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخیں آگے ہو گئی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق وہ قومی بورڈز کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھی تاکہ نئی سپر لیگ سیریزکے 'محفوظ اور عملی انقعاد'کے لیے تاریخیں طے کی جا سکیں۔

گذشتہ برس انگلینڈ میں کھیلے گئےٹونامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے پرانے نظام کے تحت کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے ٹاپ کی دو ٹیمیں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ آٹھ ٹیمیوں میں شامل ہوتی تھیں۔

آئی سی سی کے جنرل مینیجر جیوف الارڈس نے کہا: 'گذشتہ ہفتے 50 اوورز کا ورلڈ کپ 2023 میں لے جانے سے ہمیں وہ میچ دوبارہ شیڈول کرنے کا موقع مل گیا جو کووڈ 19 کی وجہ سے نہیں ہو سکتے۔ ساتھ ہی کوالیفکیشن کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے گا جس کا مطلب ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ کھیل کے میدان میں ہوگا جو اہم بات ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ اعلان تقریباً اس کےایک سال بعد کیا گیا جب آئی سی سی نے دنیا کی نو ٹاپ رینک ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ چیمپیئن شپ کروانے کا آغاز کیا تھا۔ مارچ میں کرونا وبا کی وجہ سے کرکٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہو گئی تھیں جو اس ماہ کے شروع میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ سیریز کے ساتھ بحال ہوئیں۔

انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے کہا: 'ہماری نظریں دوبارہ کرکٹ کھیلنے اور آئی سی سی کے مینز ورلڈ کپ سپر لیگ پر ہیں۔ اس بار صورت حال ان حالات سے مختلف ہے جب ہم ہوم گراؤنڈ پر کھیلے تھے اور لارڈز میں ورلڈ کپ جیتا تھا لیکن خوشی کی بات ہے کہ ہم ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن کے لیے پھر سے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔'

آئرلینڈ کے کپتان اینڈریو بالبرنی کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے کہ اس ٹیم کا مقابلہ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے جس نے ایک سال پہلے ورلڈ کپ جیتا تھا لیکن ہم نے پوری تیاری کی ہے اور ہم نے اپنے 2020 کے شروع کے مہینوں سے اعتماد حاصل کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ