کیمسٹری میں بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑنے والی پاکستانی بچی

نو سالہ نتالیہ نجم نے پیریاڈک ٹیبل بنانے کا ریکارڈ دو منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا جبکہ بھارتی پروفیسر میناکشی اگروال نے یہ ریکارڈ دو منٹ 49 سیکنڈز میں بنایا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے چار ممبران نے 18 جولائی کو نتالیہ کا ریکارڈ بنتے براہ راست دیکھا اور 29 جولائی  کو ان کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ (تصویر: گنیز ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ)

پاکستان کی ایک نو سالہ طالبہ نتالیہ نجم نے کیمسٹری کے شعبے میں پیریاڈک ٹیبل بنانے کا بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ کر یہ عالمی اعزاز پاکستان کے نام کردیا۔

گنیزورلڈ ریکارڈ نے لاہور کی رہائشی اس کم عمر طالبہ کو کم سے کم وقت میں ریکارڈ قائم کرنے کے اعزاز سے بھی نوازا ہے۔

نتالیہ کی والدہ شینا نجم کے مطابق انہوں نے پیریاڈک ٹیبل کا ریکارڈ دو منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

نتالیہ نے بھارتی کیمسٹری پروفیسر میناکشی اگروال سے سات سیکنڈ کے فرق سے ریکارڈ بنایا ہے، میناکشی اگروال نے دو منٹ 49 سکینڈز میں پیریاڈک ٹیبل کا ریکارڈ بنایا تھا۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ قوانین کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے چار ممبران نے 18 جولائی کو نتالیہ کا ریکارڈ بنتے براہ راست دیکھا اور 29 جولائی کو گینز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس طالبہ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

نتالیہ کی والدہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ان کی بیٹی کا بچپن سے ہی سائنس کی طرف رجحان رہا ہے۔

شینا کے مطابق: 'نتالیہ نے کرونا (کورونا) لاک ڈاؤن کے دوران ٹیبل کے عناصر یاد کیے اور عالمی ریکارڈ بنا کر ملک کا نام روشن کیا۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پورے خاندان کو سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ ان کی بچی نے بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پروفیسر سے پہلے بھی یہ اعزاز ایک پاکستانی کے ہی پاس تھا۔

نتالیہ کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی مستقبل میں بائیو کیمسٹ بننا چاہتی ہیں۔

شینا نجم کے مطابق ان کی بیٹی نے باقاعدہ کسی سکول سے ٹیبل بنانے کی تیاری نہیں کی بلکہ گھر میں ہی 40 دن میں تیاری کرکے یہ اعزاز حاصل کیا، جسے انہوں نے 14 اگست (یوم آزادی) کے حوالے سے پاکستانیوں کے نام کردیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ابھرتے ستارے