پاکستان میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے گذشتہ تین روز میں 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
منگل کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ تین روز میں ملک بھر میں شدید بارشوں میں ایک ہزار سے زائد گھر بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
جبکہ ساحلی شہر کراچی میں بھی شدید بارشوں کے سلسلے کے بعد معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شہر کے کئی علاقوں میں نالوں کا پانی گھروں اور گلیوں میں داخل ہو گیا۔
شدید بارشوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں سے 31 سندھ میں جبکہ 23 خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد 15 جبکہ پنجاب میں آٹھ رہی۔ شمالی علاقوں میں 13 افراد جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
رواں ہفتے کراچی میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
گذشتہ مہینے کراچی میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو ہدایت جاری کی گئی تھی۔
این ڈی ایم اے نے شہر کے بڑے نالے صاف بھی کیے اور کئی ٹن کچرا نکالا تاہم بارشوں کے اس نئے سپیل سے بھر شہر بھر کے علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
ایشیا میں اس سال شدید بارشوں سے کافی تباہی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں بارشوں کے بعد دیگر ایشیائی شہروں کا حال دیکھیں۔