آئی پی ایل کے دوران 20 ہزار کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے

دنیا کی امیر ترین کرکٹ لیگ جس کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جا رہی ہے۔

14 اگست کو لی گئی اس تصویر میں چنائی سپر کنگز کے کپتان مہندرا دھونی رانچی سے آئی پی ایل کی تربیت کے لیے برسا منڈا انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچے تھے ( اے ایف پی)

انڈین کرکٹ پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے طبی پہلو دیکھنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران 20 ہزار سے زائد کرونا (کورونا) ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

دنیا کی امیر ترین کرکٹ لیگ جس کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جا رہی ہے۔ خیال ہے کہ اس مرتبہ سٹیڈیم خالی بھی ہوں گے۔

اس لیگ میں شریک 200 کھلاڑیوں میں سے اکثر گذشتہ ماہ خلیجی ملک پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے ہوٹل کے اپنے کمروں میں چھ دن آئسولیشن میں گزارے۔

ان کی آمد پر انہیں کرونا کا ٹیسٹ دینا پڑا تھا اور دو روز بعد دوبارہ ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے بعد ان کو محفوظ ’بائیو ببل‘ بھیج دیا گیا۔

یہی قوائد میچ کے ایمپائروں، سپورٹ سٹاف، انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام کے لیے بھی تھے جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

وی پی ایس ہیلتھ کیئر، ابوظہبی میں قائم طبی پارٹنر کمپنی، نے بدھ کو بتایا کہ اب تک ساڑھے تین ہزار ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ ’ٹورنامنٹ کے دوران 20 ہزار سے زائد ٹیسٹ کریں گے۔‘

ترجمان کے مطابق ’کھلاڑیوں اور آئی پی ایل کے حکام کی نقل و حرکت محض سٹیڈیم اور ہوٹل تک محدود رکھی جا رہی ہے۔

لیگ کے منتظمین کو آغاز میں جب ٹیمیں متحدہ عرب امارات پہنچی تو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ چنائی سپر کنگز کے دو کھلاڑی اور گیارہ اہلکاروں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

چنائی کے دو سینیئر کھلاڑیوں بلے باز سریش رائنا اور سپنر ہربھجن سنگھ ’ذاتی وجوہات‘ کی بنا پر اس مقابلے میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

سری لنکا کے لستھ ملینگا (ممبئی انڈینز) اور جیسن رائے (دہلی کیپٹلز) بھی اس ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہے جبکہ آسٹریلین تیز باؤلر کین رچرڈسن اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے نہیں کھیل رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا آغاز چنائی سپر کینگز اور دفاعی چیمپین ممبئی انڈینز کے درمیان ابوظہبی میں افتتاحی میچ سے ہوگا۔

مجموعی طور پر 24 میچ دبئی، 20 ابوظہبی اور 12 شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ