فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ پولیس نے اس سال کی ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں حصہ لینے والی ٹیم ارکیا سمسک کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے شبے میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پراسیکیوٹر ڈومینیک لورنز نے جنوبی شہر مارسیائی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ارکیا سمسک کے ایک 'چھوٹے حصے' کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
پراسیکیوٹر نے یہ وضاحت نہیں کی کہ کن افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
لورنز نے مزید کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے دو افراد کے پاس ان کے ذاتی سامان میں صحت کی بہت سی مصنوعات تھیں جن میں منشیات بھی شامل ہیں لیکن ساتھ ہی سب سے بڑی بات یہ ہے یہ طریقہ ایسا ہے جس ممنوعہ ادویات کا استعمال قرار دیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
فرانسیسی سائیکلنگ ٹیم کے جنرل مینیجرایمانوئل ہبرٹ نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ وہ اپنے رائیڈرز کی حمائت کر رہے ہیں لیکن اگر موجودہ تحقیقات کے نتیجے میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کی تصدیق ہو گئی تو سائیکلنگ ٹیم فوری طور پر ایسے کاموں سے الگ ہو جائے گی اور کسی تاخیر کے بغیر ضروری اقدامات کرے گی۔
یہ کئی برسوں میں ہونے پہلی اہم تحقیقات ہیں۔
گذشتہ اتوار کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ختم ہونے والی ٹور ڈی فرانس کے کئی سکینڈل سامنے آ چکے ہیں۔
اس سال کی سائیکل ریس 21 سالہ تدیئی پگاچر نے جیتی جن کا تعلق سلووینیا سے ہے۔ وہ ایک صدی سے زیادہ عرصے میں ریس جیتنے والے سب سے کم عمر سائیکلسٹ ہیں۔
معاملے سے باخبر ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ تلاشی کے عمل میں کئی رائیڈرز کو ہدف بنایا گیا ہے۔
فرانسیسی اخبار لے 'پاریزئین' نے خبر شائع کی ہے کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کی تحقیقات کے دوران ایک ڈاکٹر اور نفسیاتی امراض کے ایک ماہر کو حراست میں لیا گیا ہے۔