اب طبی عملہ 'اڑتا' ہوا مریض تک پہنچے گا

برطانیہ میں پیرامیڈیکس کے لیے دنیا کے پہلے جیٹ سوٹ کے کامیاب تجربے کے بعد ڈاکٹر، رضاکار اور امدادی کارکن مختلف حادثات کی جگہوں تک 'اڑ' کر پہنچ سکیں گے۔

برطانیہ میں پیرامیڈیکس کے لیے دنیا کے پہلے جیٹ سوٹ کے کامیاب تجربے کے بعد ڈاکٹر، رضاکار اور امدادی کارکن مختلف حادثات کی جگہوں تک 'اڑ' کر پہنچ سکیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 گریٹ نارتھ ایئر ایمبولینس سروس (جی این اے اے ایس) نے، جو شمالی برطانیہ کے مختلف حصوں میں ہنگامی ہوائی سروسز فراہم کرتی ہے، گریویٹی انڈسٹریز کے ساتھ پہاڑوں اور جھیل میں اپنے جیٹ سوٹ کا کامیاب تجربہ کیا۔

گریٹ نارتھ ایئر ایمبولینس سروس نے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے ڈسٹرکٹ نیشنل پارک کی جھیل میں 1050 بی ایچ پی (بریک ہارس پاور) کے حامل جیٹ سوٹ کی آزمائشی اڑان کرنے میں مدد کی ہے۔ بیان کے مطابق ابھی اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اور کون سے کام کیے جا سکتے ہیں۔

برطانوی حکام کے مطابق اگر اس طرح کے جیٹ سوٹ عام ہو جائیں تو پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز، ایمبولینس سے بھی پہلے اڑتے ہوئے ایمرجنسی کے شکارمریضوں تک پہنچ سکیں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی