اب آپ صرف گنگنائیں، گانا گوگل ڈھونڈے گا

یہ نیا 'ہم ٹو سرچ' یعنی ڈھونڈنے کے لیے گنگناؤ فیچر آئی او ایس اور اینڈروائڈ دونوں میں بذریعہ گوگل اسسٹنٹ دستیاب ہو گا۔

دس سے 15 سیکنڈز کے بعد گوگل اپنے نتائج میں اس گانے کے بارے میں بتا دے گا کہ یہ کون سا گانا ہے (اے ایف پی)

گوگل سرچ اب گانے ڈھونڈنے میں مدد کرتے ہوئے ایسے گانے بھی ڈھونڈے گا جو صارفین گنگنا کر سنائیں گے۔ اس کے علاوہ مشین لرننگ کے ذریعے ٹائپنگ اور سپلینگ کی غلطیوں کو بھی زیادہ بہتر انداز میں سمجھا جائے گا۔

یہ نیا 'ہم ٹو سرچ' یعنی ڈھونڈنے کے لیے گنگناؤ فیچر آئی او ایس اور اینڈروائڈ دونوں میں بذریعہ گوگل اسسٹنٹ دستیاب ہو گا۔

سمارٹ فون کے صارفین گوگل ایپ میں مائیکروفون کے بٹن کو دبا کر کہہ سکتے ہیں کہ ’یہ کون سا گانا ہے‘ یا ’اس گانے کو تلاش کرو‘ کا بٹن دبا سکتے ہیں۔

دس سے 15 سیکنڈز کے بعد گوگل اپنے نتائج میں اس گانے کے بارے میں بتا دے گا کہ یہ کون سا گانا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین کو نتائج حاصل کرنے کے لیے مکمل طور پر درست ہونا ضروری نہیں ہے کیونکہ اس کے نتائج دھن کی بنیاد پر تلاش کیے جائیں گے۔

جس کے بعد یہ گانے کا نام، گلوگار اور اس کو گوگل کی ملکیت یو ٹیوب میں کھولنے جیسے آپشنز دے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آزمائش کے طور پر گوگل بی جیز کے گانے ’سٹینگ الائیو‘ اور ڈریک کے گانے ’ہاٹ لائن بلنگ‘ کے نتائج فراہم کرنے میں کامیاب رہا لیکن اسے زیادہ مشکل گانے جیسے کہ پیٹر گیبریئل کے گانے ’سولسبری ہل‘ کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گوگل سرچ میں سینیئر پراڈکٹ مینیجر کرشنا کمار نے ایک بلاگ پوسٹ میں بیان کیا: ’جب آپ سرچ میں ایک دھن گنگاتے ہیں تو ہمارے مشین لرننگ ماڈل اس کو آڈیو میں تبدیل کر کے نمبروں کی بنیاد پر تیار کردہ سکیوینس میں گانے کی دھن میں تبدیل کرتا ہے۔ ہمارے ماڈلز مختلف ذرائع سے اس کو پہچاننے کے لیے تربیت یافتہ ہیں جن میں انسانی گانے کی آواز، سیٹی بجانے یا گنگانے کے علاوہ آڈیو ریکارڈنگ بھی شامل ہیں۔ یہ الاگرتھم باقی تمام تفصیلات بھی حاصل کریں گے جیسے کہ گانے کے ساتھ استعمال ہونے والے آلات موسیقی اور لکڑی کے آلات کی آواز اور دھن بھی جس کے بعد ہمیں گانے کا نمبروں کی بنیاد پر بننے والے سکیوئنس اور فنگر پرنٹ بھی مل جاتا ہے۔‘

گوگل غلط سپیلنگ والے الفاظ کو پہچاننے کی اپنی صلاحیت کو بھی بہتر کر رہا ہے اور اس کے مطابق ہر دس میں سے ایک سوال کے سپیلنگ غلط ہوتے ہیں۔

سپیلنگ کے نئے الاگرتھم ایک پیچیدہ نیورل نظام استعمال کرتے ہیں تاکہ الفاظ کو پہچانا جا سکے۔ گوگل کا کہنا ہے: ’یہ تبدیلی گذشتہ پانچ سال میں سپیلنگز کے حوالے سے کی جانے والی تمام اپ ڈیٹس کو بہتر کرے گی۔‘

حال ہی میں گوگل نے اپنے اینڈروائڈ آپریٹنگ سسٹم کو بھی اپڈیٹ کیا ہے تاکہ یہ صارفین کو گھر میں سنی جانے والی مختلف آوازوں کے حوالے سے نوٹیفیکشن بھیج سکے۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن نے نیسٹ آڈیو سمارٹ سپیکر بھی ریلیز کیا ہے جس کا ڈیزائن اور سانچہ مکمل طور پر نیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی