مانچسٹر یونائیٹڈ پر سائبر حملہ: ’معلوم نہیں ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھ لگا کہ نہیں‘

برطانوی فٹبال کلب نے اپنے اوپر ہونے والے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے سائبر حملوں کے منظم مجرموں کی جدید انداز میں کی گئی کارروائی قرار دے دیا۔

کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے حملوں کے لیے تیار تھے (اے ایف پی)

مشہور زمانہ برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے اوپر ہونے والے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 'سائبر حملوں کے منظم مجرموں کی جدید انداز میں کی گئی کارروائی قرار دیا۔'

ریڈ ڈیولز کے نام سے پہچان رکھنے والے فٹبال کلب نے جمعے کی شام انکشاف کیا کہ وہ اس وقت خلل کو 'کم از کم' کرنے کے کوشش کر رہے ہیں اور ہفتے کو ویسٹ بروم فٹبال کلب کے خلاف میچ منصوبے کے مطابق ہو گا۔ کلب نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ اس قسم کے حملے سے نمٹنے کے لیے تیار تھے اور انہیں اس وقت ہیکروں کی فٹبال شائقین کے ڈیٹا تک رسائی کا علم نہیں۔

فٹبال کلب نے رسمی بیان میں کہا: 'مانچسٹر یونائٹڈ تصدیق کرتا ہے کہ کلب کو اپنے نظام پر حملے کے تجربے سے گزرنا پڑا۔ کلب نے حملے سے نمٹنے کے  لیے فوری طور پر کارروائی کی اور اس وقت واقعے کی تحقیقات اور آئی ٹی کے نظام میں خلل کو کم از کم کرنے کے لیے ماہر مشیروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

'اگرچہ یہ سائبر کرائم کے منظم مجرموں کی جدید انداز میں کی گئی کارروائی ہے تاہم اس قسم کی کارروائی کے خلاف وسیع قواعد اور طریقہ کار موجود ہے اور کلب اس خطرے سے نمٹنے کی مشق کر چکا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'ہمارے سائبر دفاعی نظام نے اس حملے کی نشاندہی کی تھی اور متاثرہ نظام کو بند کر دیا تھا کہ تاکہ نقصان کو کم رکھا اور ڈیٹا کو بچایا جا سکے۔ کلب میڈیا چینلز جس میں ہماری ویب سائٹ اور ایپ بھی شامل ہے متاثر نہیں ہوئے اور اس وقت ہمارے میں علم نہیں کہ ہیکروں کی ہمارے فٹبال شائقین اور کسٹمرز کے ڈیٹا تک رسائی ہوئی یا نہیں۔

'تمام اہم نظام جو اولڈ ٹریفورڈ میں میچز کروانے کے لیے ضروری ہے وہ محفوظ اور فعال ہے اور کل ویسٹ بروم وچ کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔'

مانچسٹر یونائیٹڈ کے ترجمان نے مزید کہا: 'اس قسم کے حملے بہت عام ہوتے جا رہے ہیں اور یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے مقابلے کے لیے آپ کو مشق کرنی ہوگی۔'

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال