’زومبی انجلینا جولی‘ کو دس سال قید کی سزا: رپورٹ

فاطمہ خویشوند کے مطابق وہ چار میں سے دو الزامات میں‌ بری ہو چکی ہیں جبکہ باقی دو میں انہیں عدالت سے معافی کی امید ہے۔

فاطمہ خویشوند (انسٹا گرام)

ایران کی ایک عدالت نے ایک سال قبل مبینہ پلاسٹک سرجری کی مدد سے نامور اداکارہ انجیلینا جولی کی ہم شکل بننے کی کوشش کرنے والی فاطمہ خویشوند کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم وہ اس سزا کے خلاف اپیل کرسکتی ہیں۔

العریبیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں انسٹا گرام سٹار فاطمہ کو پولیس نے 22 سال کی عمر میں اکتوبر2019 میں گرفتار کیا تھا۔ ایرانی ’رُکنا‘ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ فاطمہ کو، جسے ’سحر تبر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ سحر تبر سزا ختم کرنے کے لیے عدالت سے معافی کی درخواست دے سکتی ہیں۔ ایران کی نام نہاد انجیلینا جولی نے کہا کہ ان پر چار الزامات عائد کیے گئے تھے، جن میں وہ دو الزامات میں‌ بری ہو چکی ہیں جبکہ باقی دو الزامات میں انہیں عدالت سے معافی کی امید ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ وہ سزا کے خلاف اپیل کریں گی۔ خیال رہے کہ سحر 2017 میں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے امریکی اداکارہ انجیلینا جولی کی ہم شکل بننے کی کوشش کرتے ہوئے مبینہ پلاسٹک سرجری کرائی جس کے نتیجے میں ان کی شکل مزید بگڑ گئی تھی۔

بعد میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ واقعی جولی کی طرح نہیں، وہ فوٹو شاپ کے ذریعے اپنے تصاویر سے لوگوں کو دھوکہ دیتی رہیں، حقیقت میں انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری بھی نہیں کرائی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا