شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی جس کی ’چارجنگ کبھی ختم نہیں ہوتی‘

اپتریا کی ’نیور چارج‘ صلاحیت ہر گاڑی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد سورج کی روشنی کو استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے زیادہ تر علاقوں میں 11000 میل تک چلایا جا سکتا ہے۔

اپتیرا  کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی ایک ہزار میل یعنی 1600 کلو میٹر تک چل سکتی ہے (اپتیرا)

شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ایسی الیکٹرک گاڑی کی پہلی کھیپ 24 گھنٹوں کے اندر اندر فروخت ہوگئی، جس کے بارے میں اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ اسے کبھی چارجنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی کمپنی اپتیرا کا کہنا ہے کہ ان کی تین پہیوں والی ’شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی جسے کبھی چارجنگ کی ضرورت نہیں ہو گی‘، کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی ایک ہزار میل یعنی 1600 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود بیان کے مطابق ’اپتیرا لائٹ ویٹ گاڑیوں کی وجہ سے معروف ہے، یہ گاڑیاں کم طاقت کے ایروڈائنا مکس اور ٹھنڈک، میٹریل سائنس، تیاری کے طریقہ کار کے ساتھ بہت موثر گاڑیاں اپنے صارفین کے لیے پیش کرتی ہے۔‘

اپتریا کی ’نیور چارج‘ صلاحیت ہر گاڑی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد سورج کی روشنی کو استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے زیادہ تر علاقوں میں 11000 میل تک چلایا جا سکتا ہے۔

اس گاڑی کی غیر معمولی صورت اس کو ایرو ڈائنامک طور پر موثر بناتی ہے جسے چلنے کے لیے کم توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

مارکیٹ میں موجود بڑے پیمانے پر تیار ہونے والی گاڑیوں میں سے کوئی بھی ابھی تک پانچ سو میل کی حد سے زیادہ نہیں چل سکتی گو کہ اپتیرا کے اتنے بڑے فاصلے اور چارجنگ کی ضرورت نہ ہونے کے دعووں کی بھی کچھ حدود ہیں۔

گاڑی کو کور کرنے والے سولر پینل ایک دن میں سورج کی صرف اتنی روشنی استعمال کر سکتے ہیں جس سے یہ گاڑی ایک دن میں 40 میل تک چل سکتی ہے اور یہ بھی کیلی فورنیا کی دھوپ سے مشروط ہے۔

اپتیرا کے شریک بانی سٹیو فامبرو کا کہنا ہے کہ ’40 میل سننے میں بہت زیادہ نہیں لگتا لیکن یہ آپ کی گاڑیوں کو پارک کرنے اور ایک ہی رات میں اس میں جادوئی طور دو گیلن اینڈھن سے بھرنے جیسا ہے۔ تو یہ حقیقت کہ آپ اسے پارک کر سکتے ہیں چاہے دفتر کے باہر کریں یا کہیں بھی اور واپس آئیں گے تو اس میں اس سے زیادہ توانائی ہو گی جتنی آپ چھوڑ کے گئے تھے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اس کو بغیر کوئی پیسہ خرچ کیے چارج کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ ایک ایسی آزادی ہے جس کو بہت سے لوگ پسند کریں گے۔‘

اس گاڑی میں ایک سو دس واٹ کا ایک مینوئل چارجنگ کا طریقہ بھی موجود ہے جسے دیوار سے لگے ساکٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک رات میں 150 میل تک سفر کے لیے توانائی دے سکتی ہے۔

مستقبل سے تعلق رکھنے والی اس گاڑی کی پہلی کھیپ میں آردڑ کے لیے صرف 330 گاڑیاں شامل تھیں جن کی ڈیلوری 2021 میں شروع کی جائے گی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی