سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو گستاخانہ فلم ’لیڈی آف ہیون‘ ہٹانے کی ہدایت

پی ٹی اے نے فیس بک، ٹوئٹر، یو ٹیوب سمیت پاکستان میں آپریٹ کرنے والے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے گستاخانہ فلم ’لیڈی آف ہیون‘ کے ٹریلرز اور اس سے متعلقہ تمام مواد کو ہٹانے کے لیے ان سے ان فورمز سے رابطے کیے ہیں۔

(پکسابے)

ملک میں انٹرنیٹ کے نگران ادارے ’پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی‘ (پی ٹی اے) نے فیس بک، ٹوئٹر، یو ٹیوب سمیت پاکستان میں آپریٹ کرنے والے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے گستاخانہ فلم ’لیڈی آف ہیون‘ کے ٹریلرز اور اس سے متعلقہ تمام مواد کو ہٹانے کے لیے ان سے ان فورمز سے رابطے کیے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’لیڈی آف ہیون کے عنوان سے فلم کی ریلیز اور اس کے مذموم مواد کے حوالے سے مختلف رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ فلم سے متعلق تمام مواد کو فوری طور پر بلاک کریں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان پلیٹ فارمز پر ابھی تک مذکورہ فم کے پرومو پر مشتمل 336 یو آر ایلز کی شکایات درج کرائی جا چکی ہیں۔

’لیڈی آف ہیون‘ فلم ایک عراقی بچے کے بارے میں ہے جو صبر کی اہمیت اور طاقت سمجھنے کے لیے جد و جہد کرتا ہے۔ اپنی ماں کو کھونے کے بعد وہ اپنے آپ کو ایک نئے گھر میں پاتا ہے جہاں اس کی دادی اسے پیغمبر اسلام کی صاحبزادی کی تاریخی کہانی سناتی ہیں۔

اس فلم کو شیخ الحبیب نے لکھا ہے اور ایلی کنگ نے اس کی ہدایتکاری دی ہے۔ اسے رواں سال ہی ریلیز کیا جانا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اس فلم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے تفرقہ انگیز قرار دیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم