ریکسیو ٹیم کو لاپتہ طیارے سے ’سگنل‘ ملے ہیں: انڈونیشیا حکام

انڈونیشیا کے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیک آف کے فوراً بعد ہی سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کے سگنل ملے ہیں۔

لاپتہ ہونے والے طیارے کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے اور امدادی ٹیموں کو بعض مقامات پر انسانی اعضا بھی ملے ہیں (اے ایف پی)

انڈونیشیا کے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیک آف کے فوراً بعد ہی سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کے سگنل ملے ہیں۔

خیال رہے کہ بوئنگ مسافر طیارے پر کل 62 افراد سوار تھے۔

وزارت سے مواصلات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک فوجی کشتی کو ’سری وجایا ائیر کے ایس جے 182 ے سگنل ملے ہیں‘ جبکہ غوطہ خوروں نے پانی میں 23 میٹر گہرائی سے طیارے کے کچھ ٹکڑے نکال لیے ہیں۔

تاہم وزارت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ملنے ولے سگنل طیارے کے بلیک باکس سے موصول ہوئے ہیں یا نہیں۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا کے تحقیق کاروں نے اتوار کو بتایا ہے کہ دارالحکومت جکارتہ کے ساحل پر سے انسانی اعضا ملے ہیں۔

جکارتہ پولیس کے ترجمان یسری یونس نے میٹرو ٹی کو بتایا ہے کہ ’آج صبح ہمیں دو بیگ ملے ہیں جن میں سے ایک کسی مسافر کا سامنا ہے اور دوسرے میں انسانی اعضا۔‘  

انڈونیشیا کی فضائی کمپنی سری وجایا کے ایک طیارے کا ہفتے کو دارالحکومت جکارتہ سے ٹیک آف کے فوراً بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ ختم ہو گیا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ مغربی صوبے کالی مانتن کے شہر پونتیانک جارہا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فلائٹ ریڈار 24 نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ پرواز ایس جے182 کی بلندی میں 'جکارتہ سے روانگی کے چار منٹ کے بعد ایک منٹ میں 10000 فٹ کی کمی ہوئی۔'

ایک مقامی سرکاری عہدے دار سرچامان نے کومپاس ٹی وی کو بتایا ہے کہ جکارتہ کے شمال میں  ماہی گیروں کو پانی سے کچھ ایسی اشیا ملی ہیں جو تباہ شدہ طیارے کا ملبہ دکھائی دیتی ہیں۔

عہدے دار کے مطابق طیارے کی تلاش جاری ہے۔ دوسرے ٹیلی ویژن چینلز نے طیارے کی تصویریں دکھائی ہیں جس پر تباہ ہونے کا شبہ ہے۔ ذوالکفلی نامی سیکیورٹی اہلکار نے سی این این انڈونیشیا کو بتایا ہے کہ 'ہمیں پانی سے کچھ تاریں، جینز اور دھات کے ٹکڑے ملے ہیں۔'

فلائٹ ریڈار 24  کے ڈیٹا میںموجود رجسٹریشن کی تفصیلات کے مطابق بوئنگ 737-500 قسم کا طیارہ 27 سال پرانا ہے۔

طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 30 منٹ پرواز کی جس کے فوری  بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے ختم ہوگیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کو دارالحکومت جکارتہ سے پرواز کے چند منٹ بعد یہ طیارہ سمندر میں گر گیا۔

طیارے پر عملے کے ارکان سمیت 62  افراد سوار تھے جن کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

یہ طیارہ تیز بارش کی وجہ سے آدھے گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا