سیم سنگ کے نئے فون: کچھ فیچرز پر صارفین ناراض

کمپنی نے گذشتہ رات گیلیکسی ایس 21، ایس 21 پلس اور ایس 21 الٹرا کے نام سے تین نئے فون لانچ کیے ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی سیم سنگ نے گذشتہ رات گیلیکسی ایس 21، ایس 21 پلس اور ایس 21 الٹرا کے نام سے تین نئے فون لانچ کیے ہیں۔

ان نئے فونز میں یوں تو بہت سے نئے فیچر اور اپ گریڈز شامل ہیں لیکن سوشل میڈیا پر لوگ کئی ایسی چیزوں پر تنقید بھی کر رہے تھے جو سیم سنگ کے پچھلے فونز میں تھیں، لیکن ان نئے فونز میں نکال دی گئی ہیں یا کم کر دی گئی ہیں۔

چارجر

سیم سنگ نے آئی فون کی نقل کرتے ہوئے اپنے فونز کے ڈبوں میں سے چارجر نکال دیے ہیں، جسے لوگوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایس ڈی کارڈ سلاٹ

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیم سنگ کے گیلیکسی فونز میں ہمیشہ سے ایس کارڈ کی گنجائش ہوتی تھی جس کی مدد سے صارف فون کی میموری بڑھا سکتے تھے، لیکن اب نئے گیلیکسی فونز میں یہ سہولت واپس لے لی گئی ہے۔

پلاسٹک بیک

گیلیکسی ایس فون کی بیک (پشت) اس بار اعلیٰ معیار کے گوریلا گلاس کی بجائے پلاسٹک کی ہے، جس پر لوگ ناک بھوں چڑھا رہے ہیں۔

سکرین ریزولوشن

پچھلے سال آنے والے ایس 20 فون کی ریزولوشن 1440 پی تھی، لیکن اس سال سیم سنگ نے ریزولوشن بڑھانے کی بجائے کم کر دی ہے اور نئے ایس 21 فون کی سکرین 1080 پی رکھی گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی