پاکستانی کرونا ضوابط خلاف ورزی پہ ٹرکش ائیرلائن کو تیسرا جرمانہ

کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے ٹرکش ائیرلائن کو گذشتہ سال 13او ر 21 اکتوبر کو بھی جرمانہ کیا گیا تھا۔

(اے ایف پی)

پاکستان کے محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق کرونا (کورونا) وائرس کے حوالے سے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر گذشتہ روز ترک فضائی کمپنی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا۔

عرب نیوز کے مطابق کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے ٹرکش ائیرلائن کو گذشتہ سال 13او ر 21 اکتوبر کو بھی جرمانہ کیا گیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعے کو ایک دفتری خط میں کہا کہ ٹرکش ائیرلائن سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار سے عبدالستار اور طارق علی نامی دو مسافروں کو استنبول لے کر آئی۔ فضائی کمپنی نے دوسرے مرحلے میں ان مسافروں کو 13 جنوری 2021 کو لاہورلانا تھا لیکن ان کے پاس کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا:  'اس صورت حال کے پیش نظر مجاز حکام نے ٹرکش ائیرلائن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے جو فور ی طور پر سی اے اے کے اکاؤنٹ میں جمع کروانا ہوگا نیز کووڈ۔19 کے معاملے میں طے شدہ قواعدوضوابط کی دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں زیادہ سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا ۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے مزید اقدامات میں ٹرکش ائیرلائن کو پاکستان سے پرازیں چلانے کی اجازت واپس لینا بھی شامل ہو سکتا ہے۔'

پاکستان نے گذشتہ برس ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی جس کے تحت ملک میں آنے والے مسافروں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

کیٹگری اے کے تحت چین، جاپان، نیوزی لینڈ، ترکی اور سعودی عرب جیسے ممالک سے آنے والوں مسافروں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے لیکن کیٹگری بی میں شامل ملک سینیگال سے آنے والے مسافروں کے لازمی ہے کہ وہ پاکستان میں داخل ہونے کے لیے کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی ہونے کی رپورٹ پیش کریں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان