امریکہ کی پہلی خاتون اور سیاہ فام نائب صدر کمالہ ہیرس اور ان کے شوہر ڈگ ایموف نے سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی پہلی ملاقات ایک ’بلائنڈ ڈیٹ‘ پر ہوئی تھی۔
ایموف نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا جب انہوں نے کمالہ سے پہلی بار ملنے کا فیصلہ کیا تھا: ’شہر میں میرا ایک دوست موجود تھا اور ہم لیکرز ٹیم کا کھیل دیکھنے گئے ہوئے تھے۔‘
پیشے کے لحاظ سے وکیل ایموف نے ہنستے ہوئے بتایا: ’ہم وہاں سٹینڈ پر بیٹھ گئے اور ہم نے کچھ ٹیکسٹ پیغامات بھیجے جو کچھ اس طرح تھے، ہائے، میں ڈگ ہوں۔ یہ تھوڑا عجیب ہے کہ میں آپ کو ٹیکسٹ بھیج رہا ہوں۔‘
کچھ پیغامات کے تبادلے کے بعد ایموف نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہیرس کو فون کیا۔ انہوں نے کہا: ’میں نے ایک مضحکہ خیز وائس میل بھیجی تھی جسے ہیرس نے محفوظ کر لیا تھا اور ہر سال وہ ہماری شادی کی سالگرہ کے موقع پر اسے مجھے سناتی ہیں۔‘
’میں نے سوچا کہ میں ان سے دوبارہ کبھی بات نہیں کر پاؤں گا لیکن۔۔۔‘ ہیرس نے درمیان میں بات کاٹتے ہوتے کہا: ’لیکن، یہ۔۔۔ سبب بہت اچھا تھا۔‘
کمالہ ہیرس نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے پہلی بار ملاقات سے پہلے ایموف کو گوگل پر سرچ کیا تھا۔ ہیرس نے پروگرام کے میزبان سے کہا کہ ’میں آپ سے کبھی ایسا سوال نہ پوچھتی! میں ایسا ہی کرتی!۔۔۔ یہ آپ نے مجھ سے یہ بہت مزاحیہ سوال پوچھا ہے۔‘
ایموف نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی ہونے والی اہلیہ نے ڈیٹ سے پہلے انہیں گوگل کیا تھا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا: ’اوہ یہ تو میرے لیے ایک انکشاف ہے۔‘ انٹرویو کے دوران ہیرس نے اپنے شوہر کی بہترین خوبیوں کو بھی بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ڈگ کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ باہر سے بھی بالکل ویسے ہیں جیسے وہ اندر سے ہیں۔ وہ ان چیزوں کے بارے میں پرجوش اور واضح ہیں جن کی ان کی پرواہ ہے جیسا کہ ان کا خاندان اور ان کا کام۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
2014 میں کمالہ سے شادی کرنے والے ایموف نے درمیان میں بات کاٹتے ہوئے کہا: اور آپ بھی۔‘ بطور نائب صدر ہیرس کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایموف نے کہا کہ وہ مکمل طور پر ان سے تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا: ’میں ہیرس، جو بائیڈن اور جِل بائیڈن پر پڑنے والی ذمہ داریوں کو سمجھتا ہوں اور ان کے ساتھ بہت قریب ہوں، لہٰذا میں ان کی حمایت کرتا رہوں گا اور یہ ضروری بھی ہے کیونکہ وہ جو کچھ کررہے ہیں وہ بہت اہم ہے اور انہیں بہت سے بحرانوں کا سامنا ہے۔‘
انہوں نے یہ کہتے ہوئے مذاق کیا کہ وہ ہیرس کی ’کنورس ٹرینر‘ جوتوں سے رغبت سے بھی بہت متاثر ہیں، انہوں نے یہ جوتے ’امریکن ووگ‘ کے کور پر چھپنے والی تصویر میں بھی پہن رکھے تھے۔
ایموف نے کہا کہ ان کی کئی الماریاں ان جوتوں سے بھری پڑی ہیں، یہ ٹرینرز ہمیشہ سے ہیرس کی پہچان رہے ہیں۔ ہیرس نے کہا: ’میں عام طور پر کنورس ٹرینر میں ہی ہوتی ہوں۔ آپ جانتے ہیں کہ میں انہی چکس کے ساتھ بڑی ہوئی ہوں۔ یہ مجھے پسند ہیں کیوں کہ یہ آرام دہ ہیں۔‘
© The Independent