بھارت میں کرونا ویکسین کے حوالے سے خدشات

ویکسین لگوانے والے طلبہ کے گروپ میں شامل ساکشی شرما کا کہنا تھا کہ ’صرف دو لوگ ویکسینیشن کے لیے راضی ہیں،  ایک میں اور ایک میرا ساتھی، اور اس کی وجہ صرف ڈر ہے۔‘

بھارت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم جاری ہے لیکن بھارتی عوام میں اس ویکسین کے حوالے سے کافی خدشات پائے جاتے ہیں۔

بھارت نے رواں ماہ ہنگامی بنیادوں پر استعمال کے لیے  دو ویکسینوں کی منظوری دی تھی جن میں سے ایک آسٹرا زینیکا کی ویکسین ہے اور دوسری بھارت میں تیار کردہ مقامی ویکسین ہے۔

ویکسین لگوانے والے طلبہ کے گروپ میں شامل ساکشی شرما کا کہنا تھا کہ ’صرف دو لوگ ویکسینیشن کے لیے راضی ہیں،  ایک میں اور ایک میرا ساتھی، اور اس کی وجہ صرف ڈر ہے۔‘

’میرا خیال ہے کہ حکومت کو  لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’پہلے لوگ ہنگامہ کر رہے تھے کہ ویکسین نہیں آئی ویکسین نہیں آئی لیکن اب ویکسین آگئی ہے تو لوگ ویکسین لگوانے سے ڈر رہے ہیں، اب وہ اسے لگوانا نہیں چاہتے۔ انہیں اس کے سائیڈ ایفیکٹس سے بھی مکمل آگاہی نہیں ہے۔‘

ایک ارب  30کروڑ آبادی والا بھارت کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہے۔

حکومتی منصوبے کے مطابق جولائی تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جانی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا