کرس گیل کا شلوار چیلنج: ’یہ کن کاموں میں لگا دیا‘

پاکستان سپر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی کرس گیل کی ایک ویڈیو کے چرچے ہیں، جہاں انہیں یہ ’چیلنج‘ دیا گیا ہے۔

کرس گیل پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں (سکرین گریب/ پی ایس ایل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں اب تک تمام ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے، جنہیں دیکھ کر اگر یہ کہا جائے کہ اس مرتبہ پی ایس ایل کا آغاز انتہائی سنسنی خیز میچز سے ہوا ہے تو شاید غلط نہ ہوگا۔

آج پی ایس ایل 6 میں تمام ٹیموں کے لیے آرام کا دن رکھا گیا اور میچز کا دوبارہ آغاز جمعے سے ہوگا اور اچھی بات یہ ہے کہ پی سی بی نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی اجازت کے بعد 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی ہے۔

یعنی اب زیادہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میدان میں چھکے چوکے لگاتے اور وکٹیں اڑاتے دیکھ سکیں گے مگر ان کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز اور اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والے کرس گیل نہیں ہوں گے۔

وہ اپنی قومی ٹیم کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے واپس چلے گئے ہیں مگر زیادہ اداس ہونے کی بات نہیں کیونکہ وہ پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے لیے واپس آجائیں گے۔

ایسے میں جب وہ جا چکے ہیں تو انہوں نے جانے سے قبل ایک دلچسپ چیلنج قبول کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان سپر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی کرس گیل کی ایک ویڈیو کے چرچے ہیں، جہاں انہیں ’شلوار چیلنج‘ دیا گیا ہے۔

یعنی انہیں مقررہ وقت میں اپنے سامنے رکھی شلوار میں ازاربند ڈال کر دکھانا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں کرس گیل اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتے ہیں: ’میں کرس گیل ہوں اور مجھے شلوار چیلنج پورا کرنا ہے۔‘

ساتھ میں انہیں یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ کس کی شلوار ہے، جس کی بھی ہے یقیناً وہ شخص بہت کھاتا ہوگا۔‘

وہ اپنے سامنے رکھی شلوار کو اٹھاتے ہیں اور پہلے تو ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ’کیا،،، یہ کس کی ویسٹ ہے؟‘

کرس گیل نے چیلنج قبول کرتے ہوئے انتہائی تیزی سے شلوار میں ازاربند ڈالا شروع کیا اور ایک منٹ 48 سیکنڈ میں اسے مکمل کر لیا۔ بعد میں کرس گیل نے اسے پہن کر بھی دکھایا۔

اب ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ اتنے بڑے سٹار کی ویڈیو ہو اور اس پر شائقین کی جانب سے ردعمل سامنے نہ آئے۔

ٹوئٹر صارف عمر خان نے لکھا: ’یہ (کرس گیل) ازاربند ڈالنے میں مجھ سے بہتر ہیں۔‘

ایک اور صارف نے ہنستے ہوئے لکھا: ’یہ کن کاموں میں لگا دیا۔‘

جبکہ ایک صارف نے اس چیلنج کے نام پر ہی اعتراض اٹھا دیا اور ساتھ میں مختلف تجاویز بھی دے ڈالیں۔

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل