کارساز کمپنی ٹویوٹا کی گاڑی یارس کو سال 2021 کی بہترین کار قرار دیا گیا ہے۔ آٹو انڈسٹری میں یہ ایوارڈ 1964 سے ہر سال بہترین گاڑی کو دیا جاتا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں یکم مارچ کو ہونے والے اس مقابلے کو جینیوا انٹرنیشنل موٹر شو کی ویب سائٹ پر لائیو نشر کیا گیا۔
اس مقابلے کی جیوری 59 ارکان پر مشتمل تھی، جن میں 22 ممالک سے تعلق رکھنے والے آٹوموٹیو جرنلٹس بھی شامل تھے۔ فائنل راؤنڈ میں سات گاڑیوں میں سے بہترین گاڑی کو منتخب کیا گیا اور ’دی کار آف دی ایئر 2021‘ کی ٹرافی ٹویوٹا یارس کے نام رہی جبکہ نتائج کا اعلان جیوری کے صدر فرینک جانسن نے کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پیٹرول اور الیکٹرک ہائی برڈ یارس کار گاڑیوں کی چوتھی جنریشن سے تعلق رکھتی ہے۔
ٹویوٹا موٹر یورپ کے نائب صدر میٹ ہیریسن کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ’یہ ٹویوٹا کے لیے ایک اعزاز ہے اور میں جیوری کے اس فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
میٹ ہیریسن نے یورپ اور جاپان میں موجود اپنی ٹیموں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یارس بہترین گاڑی ہے اور (کمپنی کے صدر) اکیو ٹویوڈا کے مقصد کے عین مطابق یہ ہمارے صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ لا رہی ہے۔‘
مقابلے کے حتمی مرحلے میں سات گاڑیاں شریک تھیں جن میں ٹویوٹا یارس 266 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر رہی جبکہ دوسری نمبر پر فیاٹ نیو 500 نے 240 پوائٹنس حاصل کیے۔