یوٹیوب پر مزاحیہ پروگرام کرنے والے نوجوانوں میں مقبول ستارے زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چند ماہ میں باپ اور ماں بننے والے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کی رضا سے ہم والدین بننے جا رہے ہیں، ہمارے ہاں بچے کی پیدائش ہوگی، آج کا دن میری زندگی کا پرمسرت ترین دن ہے۔‘
دونوں نے اس خبر کا اعلان انسٹاگرام پر بھی کیا۔
کینیڈا میں مقیم زید علی نے 2017 میں اپنی قریبی دوست یمنیٰ سے شادی کی تھی۔ بعد میں دونوں نے مل کر بہت سی ویڈیوز بنائیں۔
یوٹیوب پر ان کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 29 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اسی طرح فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔
اسی طرح فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔