پولیو سے آگاہی بذریعہ کینوس  

بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد گزشتہ سال چوبیس تھی اور رواں سال اب تک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ پاکستان بھر میں پولیو کیسزکی تعدا سال 2020 میں 84 ریکارڈ کی گئی۔ 

(انڈپینڈنٹ اردو)

پولیو کے مرض سے آگاہی کے لیے کوئٹہ کی تین یونیورسٹیوں کے طلبہ اور طالبات کے درمیان تصویری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، اس مقابلے میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، بلوچستان یونیورسٹی اور بیوٹمز یونیورسٹی کےتیس طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا۔ 

اس مقابلے کا انعقاد پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے تعاون سے کیا گیا۔  

پولیو اویئرنس تھرو کینوس کے موضوع پر طلبہ اور طالبات نے تصاویر بنائیں جس میں نہ صرف پولیو کے مرض اور اس کے پیدا ہونے والے مسائل بلکہ پولیو ویکسینیشن ورکرز کی کاوشوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ 

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصوروں نے بہت خوبصورتی سے پولیو سے متاثرہ بچوں اور بڑوں کے مسائل اور مشکلات کو اجاگر کیا۔ 

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی تصویر میں ایک بچی کو دکھایا گیا جس کا ایک پیر پولیو سے متاثر ہواہے۔ 

اس تصویر میں کرسی پربیٹھی بچی سوچوں میں گم ہے جب کہ دوسری جانب ایک تصویر دیوار پر لگی ہے جس میں بچے اور بڑی عمر کے افراد کوخوشیاں مناتے دکھایا گیا۔ جو کہ صحت مند ہیں۔ 

دوسری تصاویر میں بھی پولیو سے متاثرہ بچوں کی نظر سے دوسروں کو کھیلتے دیکھنا اور اس طرح کے دیگر موضوعات سامنے لائے گئے ہیں۔

 ایک تصویر تودیکھنے کے قابل ہے جس میں دو بچوں کو دکھایا گیا جس میں ایک ویل چیئراور دوسرا بیساکھیوں پر کھڑا ہے۔ جو تصور میں دوسرے صحت مند بچوں کو سکول جاتے اور پتنگیں اڑاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ 

 منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ جو بچے یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں، جو معاشرے میں ایک بڑی حد تک تعلیم یافتہ طبقےتک رسائی رکھتے ہیں، ان کے ذریعے پولیو جیسے خطرناک مرض سےآگاہی کا کام لیا جائے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس میں ہم نے نوجوانوں کو شامل کیا تاکہ وہ اس مہم کا حصہ بن کر پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

یاد رہے کہ کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ پولیو کیسز کے حوالے سے ہائی رسک علاقے قرار دئیے گئے ہیں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مجموعی طور پر اس مقابلے کے لیے طلبہ نے تیس فن پارے بنائے تھے۔ 

مقابلے میں تینوں یونیورسٹیوں کے دس دس طلبہ نے شرکت کی اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے طالبہ کی تصویر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد گزشتہ سال چوبیس تھی اور رواں سال اب تک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ پاکستان بھر میں پولیو کیسزکی تعدا سال 2020 میں 84 ریکارڈ کی گئی۔ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی