0 seconds of 1 minute, 52 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
01:52
01:52
 

پیروں تلے گولی مار کر دوسروں کو محظوظ کرنے والا عربی رقص

سعودی عرب کے شہر طائف کے روائتی رقص ’تعشیر‘ میں نوجوان اپنے پیروں تلے فائر کھولتے ہیں۔

سعودی عرب کے شہر طائف کا روائتی رقص ’تعشیر‘ ایک منفرد کھیل ہے۔

اس کو سرانجام دینے والا عرب نوجوان لمبی چھلانگ لگا کر اپنے ہی پیروں تلے فائر کھول دیتا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے وہ اپنے جسم کا توازن کسی ماہر ایتھلیٹ کی طرح برقرار رکھتا ہے تاکہ حادثاتی چوٹ سے بچا جا سکے۔

طائف کے ایک مقامی شہری سلمان الطویری اس کھیل کو اپنے آباؤ اجداد کی وراثت قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں: ’ہم اپنے بچوں کو یہ رقص سکھاتے ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کو اور ان کے بچے اپنے بچوں کو یہ سکھاتے رہیں۔‘

مزید پڑھیے

الطویری کا کہنا ہے کہ بچوں کو تربیت دیتے ہوئے اصلی ہتھیار استعمال ہوتے ہیں مگر آغاز میں بارود نہیں بھرا جاتا۔

انہوں نے بتایا: ’مرحلہ وار تربیت سخت کر دی جاتی ہے جب تک کہ بچہ اکیلے رقص کرنے کے قابل نہ ہو جائے۔‘

یاد رہے کہ تلواروں اور بندوقوں کے ساتھ مخصوص انداز کے رقص کئی صدیوں سے عرب ثقافت کا حصہ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا