مصر کی ’رمضان توپ‘ سے جڑی کہانیاں

مصر سمیت کئی اسلامی ممالک میں برسوں سے رمضان کے دوران سحر و افطار اور عید کے چاند نظر آنے کے اعلانات کے لیے توپوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

(اے ایف پی)

مصر سمیت کئی اسلامی ممالک میں برسوں سے رمضان کے دوران سحر و افطار اور عید کے چاند نظر آنے کے اعلانات کے لیے توپوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

مصر میں سلطان صلاح الدین ایوبی قلعے میں نصب ایک توپ بھی 1467 میں پہلی بار سحری اور افطاری کے اوقات کے لیے استعمال کی گئی تھی جو کئی صدیوں تک کام کرتی رہی لیکن 30 سال قبل فنی خرابی کی وجہ سے اس کا استعمال بند کر دیا گیا تھا۔

تاہم حال ہی میں توپ کی مرمت کے بعد اسے دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا ہے۔

مصری محکمہ آثار قدیمہ و تاریخی مقامات کی معاون وزیر ایمان زیدان نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ وزارت سیاحت و آثار قدیمہ نے اس پرانی توپ کو مرمت کر کے دوبارہ فعال کر لیا ہے۔

یہ توپ قلعہ صلاح الدین ایوبی میں نصب ہے اور اس سے ماضی میں غروب آفتاب یا افطاری کے وقت ایک گولہ داغ کر افطاری کا اعلان کیا جاتا تھا۔ 

ایمان زیدان کا کہنا تھا کہ یہ توپ سحر و افطار کے پرانے طریقوں کو زندہ رکھنے کی ایک علامت ہے اس لیے اسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور اب توپ سے سحری اور افطار کے وقت دور تک دیکھی جانے والی شعائیں بھی نکلتی ہیں۔ 

مصر کے اسلامی، قبطی اور یہودی آثار قدیمہ کے امور کے چیئرمین ڈاکٹر اسامہ طلعت نے کہا کہ رمضان توپ کے بارے میں کئی کہانیاں مشہور ہیں۔ سب سے مشہور یہ ہے کہ یہ توپ قاہرہ شہر میں سب سے پہلے رکھی گئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ اس توپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مملکو بادشاہ خشقدم کے دور میں نصب کی گئی جسے پہلی بار 1467 کو افطار کے اعلان کے لیے ایک گولہ داغ کر استعمال میں لایا گیا تھا۔

توپ کے ذریعے گولہ داغ کر افطار کے وقت کا اعلان لوگوں کے لیے حیران کن تھا۔ لوگ یہ دیکھ کر سلطان کے پاس آئے اور اس ’بدعت حسنہ‘ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایک دوسری روایت کے مطابق یہ توپ خدیوی اسماعیل کے سپاہیوں نے نصب کی تھی جو اسے مشقوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اس توپ سے پہلا گولہ رمضان میں مغرب کے وقت داغا گیا۔ اس موقعے پر خدیوی اسماعیل کی بیٹی الحاجہ فاطمہ نے توپ کے ذریعے گولہ داغ کر افطاری کے اعلان کی تجویز پیش کی۔

اس کے بعد اس توپ کے ذریعے سحری کے لیے جگانے اور عید کے ایام کے اعلانات کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین