سوات میں سکھ برادری کا افطار دسترخوان

ہر سال کی طرح اس سال بھی سوات میں مقامی سکھوں نے مسلمانوں کے لیے رمضان میں افطار دستر خوان سجایا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی سوات میں مقامی سکھوں نے مسلمانوں کے لیے رمضان میں افطار دستر خوان سجایا ہے۔

اس بار انہوں نے ایک فلاحی ادارے (یلم اپن گروپ ) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک کمیٹی کے ذریعے اپنے لوگوں سے پیسے اکٹھا کرتے ہیں جو بعد ازاں فلاحی ادارے کے سربراہ کو دے دیے جاتے ہیں۔

سکھوں کے جانب سے افطار دسترخوان کی سربراہی کرنے والے رضاکار سردار اجے سورن سنگھ نے بتایا کہ وہ افطاری کے لیے کھانے پینے کی اشیا کے پیکٹ تیار کرتے ہیں جسے کچھ روزے دار اپنے گھرلے جاتے ہیں جبکہ کچھ یہاں ان کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھ کر کھاتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوات میں سکھ مذہب کے لیڈر یعنیٰ ہیڈ گرانتی بنسری لال کے مطابق ان کے آباؤ اجداد صدیوں سے سوات میں رہ رہے ہیں۔

’سوات کے سکھ ہمیشہ مسلمانوں کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔ ہم ہر سال اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے تقریباً پورا مہینہ افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ ہمارے بعد ہماری آنے والی نسل بھی اس روایت کو برقرار رکھے گی۔’

سورن سنگھ کا کہنا تھا کہ سوات میں مسلمان اور سکھ اکٹھے افطاری کرتے ہیں۔ ‘رمضان ہو، عید یا کوئی اور تہوار، ہم ساتھ مل کر مناتے ہیں۔ یہ مذہبی ہم آہنگی کا ایک بڑا ثبوت ہے۔’

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا