سام سنگ کے نئے لیپ ٹاپ ’گلیکسی بک‘ میں نیا کیا ہے؟

سام سنگ نے اپنے نئے ’گلیکسی بک‘ کمپیوٹرز کی رینج لانچ کر دی، جس میں سٹینڈرڈ ونڈوز 10 مشین، ایک پرو ماڈل اور ایک پرو 360 ٹیبلٹ کمپیوٹر ہائبرڈ شامل ہیں۔

(تصویر بشکریہ سام سنگ ویب سائٹ)

کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے ’گلیکسی بک‘ کمپیوٹرز کی رینج لانچ کر دی، جس میں سٹینڈرڈ ونڈوز 10 مشین، ایک پرو ماڈل اور ایک پرو 360 ٹیبلٹ کمپیوٹر ہائبرڈ جیسے ماڈل شامل ہیں۔

اہم اپ گریڈ پرو اور پرو 360 ماڈلز میں 1920 بائی 1080 اولیڈ  ڈسپلے ہے اور یہ پچھلے ماڈلز سے وزن میں بھی ہلکے ہیں۔

سام سنگ نے ان ماڈلز میں ایک ملی میٹر ٹریول اور نئے  سیسسر میکانزم (scissors mechanism) کے ساتھ کی بورڈ کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔

اس کی بورڈ میں ٹچ پیڈ کا سائز بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ایپل کے میک بک کمپیوٹرز کی طرح پاور بٹن میں فنگر پرنٹ سکینر شامل کیے گئے ہیں۔

سام سنگ کے ہر نئے ماڈل میں انٹل کے 11 ویں جنریشن پروسیسر کے کور i5 یا کور i7 ورژن اور آٹھ جی بی سے لے کر 16 جی بی ریم اور پرو 360 میں ایک ٹی بی اور پرو میں 512 جی بی سٹوریج دی ہے۔

پورٹ کے لیے پرو 360 میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، تین  USB-C  کنیکٹر جس میں ایک Thunderbolt 4 سپورٹ رکھتا ہے اور ایک ہیڈ فون جیک موجود ہے۔

پرو میں USB-C کو Thunderbolt USB-A پورٹ سے تبدیل کیا گیا ہے اور اس میں ہیڈ فون جیک بھی ہے جب کہ سٹینڈرڈ گلیکسی بک میں دو USB-C کنکشن، ایک USB-A، ایک HDMI پورٹ، ایک مائکیرو ایس ڈی اور ایک ہیڈ فون جیک دیا گیا ہے۔

سام سنگ مائیکرو سافٹ کے سرفیس کمپیوٹرز کے مقابلے میں پرو 360 پیش کر رہا ہے کیونکہ یہ جنوبی کورین کمپنی کے ایس پین سٹائلس کے ساتھ کام کرتا ہے اور اسے مکمل طور پر چپٹا کیا جاسکتا ہے۔

بدقسمتی سے سرفیس پرو 7 کی طرح ایس پین کے لیے کوئی ڈیک فراہم نہیں کیا گیا جو اسے قدرے مشکل بنا دیتا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ خصوصیت پین کو صارفین کے لیے زیادہ بڑا اور آرام دہ بناتی ہے۔

سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ اس کی گلیکسی بک پرو اور بک پرو 360 لیپ ٹاپ کی بیٹری 17 گھنٹوں تک چل سکتی ہے اور ساتھ ہی یہ آدھے گھنٹے میں 65 واٹ کی تیز رفتار سے چارج ہو کر مزید آٹھ گھنٹے نکال سکتی ہے۔

ہر نئے ماڈل میں ایل ٹی ای کی صلاحیت موجود ہے جب کہ سام سنگ نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر میں 5G  ماڈل متعارف کرائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگرچہ بہت سے مینوفیکچرز کو عالمی سطح پر چپ کی کمی کا سامنا ہے تاہم سام سنگ نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ ان کی کمپنی کو ان کمپیوٹرز کی لانچنگ میں ایسے مسائل درپیش نہیں آئے۔

قیمت کی بات کی جائے تو  13.3 انچ سکرین، 8 جی بی ریم اور 512 جی بی روم والے گلیکسی بک پرو کی قیمت ایک ہزار 99 پاؤنڈز (دو لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد) سے ایک ہزار 499 پاؤنڈز(تین لاکھ 30 ہزار روپے) تک ہے جبکہ پرو 360 انہی خصوصیات کے ساتھ  ایک ہزار ایک سو 99 پاؤنڈز (دو لاکھ 58 ہزار سے زائد روپے) سے شروع ہوتا ہے لیکن 16 جی بی ریم ، 15.6  7i ماڈل اور 512 جی بی سٹوریج کے ساتھ، اس کے سب سے مہنگے ماڈل کی قیمت ایک ہزار 499 پاؤنڈز(تین لاکھ 30 ہزار روپے) ہوسکتی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی