’سام سنگ کا گلیکسی نوٹ سیریز ختم کرنے کا ارادہ ‘

سام سنگ کمپنی اپنی پریمیئم گلیکسی نوٹ سیریز کیوں ’ختم کر رہی ہے‘ اور اس کی جگہ کون سا سمارٹ فون جگہ لے گا؟

سام سنگ نے پہلا  گلیکسی نوٹ فون 2011 میں ریلیز کیا تھا۔ (اے ایف پی)

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اگلے سال اپنی پریمیئر گلیکسی نوٹ سیریز کو ختم کر دے گی۔ یہ پیش رفت بتاتی ہے کہ کرونا وبا کے باعث انتہائی منگے سمارٹ فونز کی طلب میں تیزی سے کمی آئے ہے۔

بڑی سکرین اور سٹائلس پین کی وجہ سے منفرد مقام رکھنے والا گلیکسی نوٹ سام سنگ کی دو پریمیئر فون سیریز میں سے ایک ہے۔ گلیکسی ایس سام سنگ کی دوسری فلیگ شپ سیریز ہے۔

روئٹرز نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تین ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کمپنی کا 2021 میں گلیکسی نوٹ کا نیا ورژن متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ ان میں سے ایک ذرائع نے مزید بتایا کہ گلیکسی ایس کے اگلے ماڈل S21 میں سٹائلس پین موجود ہو گا، اس کے علاوہ کمپنی کا اگلا فولڈایبل فون بھی سٹائلس پین کو سپورٹ کرے گا، کمپنی سٹائلس پین الگ سے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دوسرے ذرائع کے مطابق گلیکسی نوٹ کو الوداع کہنے کے بعد کمپنی اپنی تمام توانائی اور وسائل فولڈایبل فونز پر صرف کرے گی۔ سام سنگ نے اس رپورٹ پر ردعمل دینے سے معذرت کی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریسرچ فرم کاؤنٹر پوائنٹ سے وابستہ مبصر ٹام کینگ کے مطابق گلیکسی نوٹ سیریز کی سیلز رواں سال گر کے 80 لاکھ تک آ چکی ہے جبکہ ایس سیریز کی سیلز 50 لاکھ یونٹس گر کر کُل تین کروڑ سے نیچے چلی گئی ۔’ رواں سال پریمیئم فونز کی طلب میں کمی آئی ہے اور کئی لوگ نئے ماڈلز کے منتظر بھی نہیں۔‘

یاد رہے کہ گلیکسی نوٹ 20 رواں سال امریکہ میں ایک ہزار ڈالرز قیمت کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا جبکہ آئی فون 12 کی قیمت آٹھ سو ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔ سام سنگ نے پہلا نوٹ فون 2011 میں ریلیز کیا تھا، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بڑی سکرین والے فونز کو نئی پہچان ملی۔ اسی  سال سام سنگ گلیکسی نوٹ کی مدد سے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی بنی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی