مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ اور ساتھی مخیر شخصیت میلنڈا نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ اپنی 27 سالہ شادی شدہ زندگی ختم کر رہے ہیں۔
دنیا کے امیر ترین جوڑوں میں سے ایک - جس کی مشترکہ دولت کا تخمینہ 130 ارب ڈالر لگایا گیا ہے - گیٹس نے دنیا بھر میں اربوں کو خیراتی کاموں میں شامل کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے جوڑے نے کہا کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پر اپنا مشترکہ کام جاری رکھیں گے جو عالمی صحت، صنفی مساوات، تعلیم اور دیگر پروگراموں کو فنڈ فراہم کرتا ہے۔
— Bill Gates (@BillGates) May 3, 2021
انہوں نے اپنے ہر سرکاری اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اپنے تعلقات پر بہت سوچ بغور اور بہت کام کرنے کے بعد ہم نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ گذشتہ 27 سالوں کے دوران انہوں نے تین ناقابل یقین بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن قائم کی جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگ صحت مند اور فائدہ مند زندگی گزار سکیں۔
’ہم اس مشن پر یقین رکھتے ہیں اور فاؤنڈیشن میں مل کر اپنا کام جاری رکھیں گے لیکن اب ہمیں یقین نہیں ہے کہ ہم اپنی زندگی کے اس اگلے مرحلے میں ایک جوڑے کی حیثیت سے اکٹھے ترقی کر سکتے ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان میں تقسیم کے بارے میں کوئی اضافی تفصیلات پیش نہیں کی گئیں لیکن کہا گیا: ’ہم اپنے خاندان کے لیے جگہ اور رازداری کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ ہم اس نئی زندگی کا آغازکر رہے ہیں۔‘
یہ اعلان ایمیزون کے بانی جیف بیزوس، جو دنیا کے ایک اور امیر ترین شخص ہیں اور ان کی اہلیہ میکنزی کی طلاق کے دو سال بعد سامنے آیا ہے۔
65 سالہ بل گیٹس نوعمر تھے جب انہوں نے دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی شروع کی تھی اور ایک وقت دنیا کے امیر ترین شخص اور سب سے ممتاز مخیر شخص تھے۔
انہوں نے 2008 میں انسان دوستی کے لیے زیادہ وقت دینے کے لیے مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑ دیا تھا اور بعد میں انہوں نے صرف ’بانی اور ٹیکنالوجی مشیر‘ کا خطاب رکھتے ہوئے بورڈ چھوڑ دیا تھا۔
56 سالہ میلنڈا گیٹس نے 1987 میں مائیکروسافٹ میں بل سے ملاقات کی تھی، اس کے کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے ٹیک فرم میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس جوڑی نے 1994 میں شادی کی تھی۔