سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستان کے آرمی چیف نے سعودی ولی عہد کے علاوہ نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان اور نائب وزیر دفاع سے بھی ملاقاتیں کیں (آئی ایس پی آر)

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی ایک سلسلہ وار ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دو مقدس مساجد کے دفاع اور سعودی عرب کی سالمیت، خودمختاری کی حفاظت کے لیے اپنی دمہ داری ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بیان کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پر خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی سراہا ہے۔

پاکستان کے آرمی چیف نے سعودی ولی عہد کے علاوہ نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان اور نائب وزیر دفاع سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس سے قبل جمعے کو شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ’دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات خطے میں امن و استحکام کو قائم رکھنے پر مبنی ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ سات مئی یعنی جمعہ کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر بین الااقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

فواد چوہدری کے مطابق دونوں ممالک اسلامی یکجہتی کو برقرار رکھنے پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستانی عوام کے دل میں مقدس مقامات کی وجہ سے سعودی عرب کے لیے خصوصی احترام کا جذبہ موجود ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور دفاعی تعاون تعلقات بھی پائیدار بنیادوں پر قائم ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں جو کہ مشترکہ اسلامی روایات سے جڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، سیاسی اور مذہبی شخصیات سمیت سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دوران دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں ماحولیات کی وزیر کے مطابق ماحولیات کے حوالے سے بھی ایک اہم معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

جبکہ پاکستان کے وزیر ماحولیات کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ماحولیات کے حوالے سے تاریخی معاہدے پر دستخط ہونا بھی متوقع ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان