برطانوی وزیراعظم نے ’خفیہ تقریب‘ میں شادی کر لی: رپورٹس

اخبار ’دا میل‘ اور ’دا سن‘ کے مطابق 56 سالہ بورس جانسن نے اپنی 33 سالہ منگیتر کیری سے کیتھولک ویسٹ منسٹر کیتھیڈرل میں شادی کی۔

بورس جانسن برطانیہ کے دوسرے وزیراعظم ہیں جنہوں نے عہدے پر ہوتے ہوئے شادی کی (اے ایف پی)

برطانوی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے ہفتے کو اپنی منگیتر کیری سمنز کے ساتھ ایک ’خفیہ تقریب‘ میں شادی کر لی۔

اخبار ’دا میل‘ اور ’دا سن‘ نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ اپنی رنگین زندگی کے لیے مشہور 56 سالہ بورس جانسن نے 33 سالہ کیری سے کیتھولک ویسٹ منسٹر کیتھیڈرل میں شادی کی۔

اس موقعے پر ہونے والی تقریب میں ان کے دوست اور خاندان کے لوگ موجود تھے۔ بورس جانسن برطانیہ کے دوسرے وزیراعظم ہیں جنہوں نے عہدے پر ہوتے ہوئے شادی کی۔

وہ تقریباً دو صدیوں میں عہدے پر رہتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔

ان سے پہلے سابق برطانوی وزیراعظم رابرٹ جیکنسن نے 1822 میں اس وقت شادی کی تھی جب وہ وزیراعظم تھے۔

اس سے پہلے اس ہفتے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ جوڑے نے لوگوں کو جو’سیو دا ڈیٹ‘ کارڈ بھیجے تھے ان پر اگلے سال 30جولائی کو شادی کی تاریخ درج تھی۔

اس تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے فوری شادی ایک حیران کن عمل کے طور پر سامنے آئی ہے۔

بورس جانسن اور کیریز سمنز گذشتہ سال شادی کرنا چاہتے تھے، جو کرونا (کورونا)وائرس کی وبا کی وجہ سے نہ ہو سکی۔

اس کے بعد جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے لیے کئی مہینے سے انتظار کر رہا تھا۔

جوڑے نے دسمبر 2019 میں منگتی کی تھی۔ ان کا ایک سالہ بیٹا بھی ہے، جس کا نام ولفریڈ ہے۔

اتوار کو اخبار دا میل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو وسطی لندن میں ہونے والی شادی کی تقریب میں تقریباً30 مہمانوں نے شرکت کی۔

کرونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت اس سے زیادہ لوگ کسی تقریب میں شریک نہیں ہو سکتے۔ مہمانوں کو آخری وقت پر تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ اس موقعے پر گرجا گھر کے حکام کے چند افراد نے فرائض انجام دیے جبکہ ڈاؤننگ سٹریٹ کے عہدے داروں کو اطلاع نہیں دی گئی۔

سنسنی خیز خبریں دینے والے اخبار ’دا سن‘ کا کہنا ہے کہ جوڑا چھ ماہ سے شادی کی تقریب کے خفیہ انعقاد کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔

سمنز لیموزین کار میں سوار کر پہنچیں۔ انہوں نے دن کے کھانے کے لیے مخصوص بل کھاتا عروسی لباس پہنچ رکھا تھا۔ ان کے چہرے پر نقاب نہیں تھا۔

اخبار نے بورس جانسن کے لباس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ الجھے ہوئے بالوں والے برطانوی وزیراعظم اکثر بے ترتیب حلیے میں دکھائی دیتے ہیں۔

چرچ کے جن پادری نے ان کے بیٹے کو بپتسمہ دیا تھا انہوں نے شادی کروانے کا عمل مکمل کیا۔ اخبار ’دا سن‘ کے مطابق جوڑے کا بیٹا ولفریڈ بھی اس تقریب میں موجود تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ