میری عمر 70 سال ہے اور پچھلے سال نومبر میں میری لاک ڈاؤن کے دوران سالگرہ منائی گئی تھی۔ میں برسوں سے، جب سے میں 1963 میں برطانیہ آئی تھی سائیکل چلانے کا خواب دیکھ رہی تھی۔
بھارت میں، میں سڑکوں پر اپنی سائیکل پر گھومتی تو بہت سارے ہارن سننا پڑتے تھے۔ میری بیٹی نے میری سالگرہ کے لیے مجھے ایک فولڈ اپ سائیکل خرید کر دی اور میری خوشی کی انتہا نہیں تھی۔
مجھے بھارت میں سائیکل چلانا پسند تھا لیکن جب میں برطانیہ آئی تو میں نے کبھی سائیکل نہیں چلائی کیونکہ میں اپنے خاندان کے لیے روزی کمانے کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام کرنے میں مصروف تھی۔ جب میری بیٹی آٹھ سال کی تھی تو ہم نے اسے ایک فولڈ اپ سائیکل لے کر دی اور میں یہاں وہاں اس پر سواری کرتی تھی۔ پچھلے سال لاک ڈاؤن میں، میں نے اسے دوبارہ سیکھنے کا عزم کیا۔
میری بیٹی نے میرے لیے سیکھنے کی کلاسیں بک کروائیں۔ لندن بارو آف ہانسلو سائیکل کی مفت تربیت دیتا ہے، جس کی میں شکر گزار ہوں اور میں آخر کار اور مناسب طریقے سے سائیکل سیکھنے میں کامیاب رہی۔ اس کا احساس حیرت انگیز تھا، مجھے ایسا لگا جیسے میں ہوا میں ہوں۔ میں اپنے چہرے پر ہوا محسوس کر سکتی تھی اور مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ میں واقعی خود بغیر کسی سہارے کے سائیکل چلا رہی تھی۔
میری بیٹی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس سے لوگ متاثر ہوئے اور جاننا چاہتے تھے کہ اپنے والدین کو سائیکل چلانے پر کیسے مائل کیا جائے۔ کچھ لوگوں نے جو مجھ سے چھوٹے تھے، کہا کہ میں نے انہیں سائیکل چلانے کی ترغیب دی اور یہ اتنا پیارا مثبت ردعمل تھا۔
میں اپنے آپ کو چیلنج کرنے پر یقین رکھتی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ عمر ایک عدد کے سوا کچھ نہیں ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میری برادری کی خواتین اپنی صحت کو مقدم رکھیں۔ میں ایک خواتین کا سائیکلنگ کلب قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہوں جہاں ہم پارکوں میں جائیں، جہاں مصالحے دار چائے اور سموسوں یا شاید پیاز بھاجی پر مبنی پکنک کریں!
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اپنے آپ کو ترغیب دینا گذشتہ سال واقعی مشکل تھا، لیکن جس چیز نے مجھے کوشش جاری رکھنے پر مجبور کیا وہ یہ جاننا تھا کہ میں نے اپنی سائیکل اور کلاسیں بک کروائی ہیں۔ سیکھتے وقت میں ایک مرتبہ گری بھی لیکن مجھے تکلیف نہیں پہنچی، کیونکہ میرا استاد میری مدد کے لیے وہاں موجود تھا۔
میں نے محسوس کیا کہ یہ سیکھنے کا صحیح وقت ہے کیونکہ پچھلے سال کے حالات کی وجہ سے ہم میں سے بہت سے لوگ بشمول میں پژمردہ محسوس کر رہے تھے۔
اب مجھے لگتا ہے کہ میری ویڈیو نے سکھ برادری کی زیادہ عمر رسیدہ خواتین کو اس میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے اور اس سے میں آگے بڑھنے کے لیے زیادہ پرعزم ہوئی۔ صحت دولت ہے اور اگر ہم اس عمر میں متحرک رہیں تو ہم اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔
میرا اس ہفتے آپریشن ہوا (ویریکوز وینز ہٹانے کے لیے)، اور میں دوبارہ اپنی سائیکل پر سوار ہونے کے لیے تیار تھی، لیکن ڈاکٹر نے کہا کہ مجھے آرام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں آرام سے نہیں بیٹھ سکتی لہذا میں سیر کے لیے باہر جانے کے لیے بیتاب ہوں۔ یہاں تک کہ میں نے پچھلے سال سکپنگ بھی سیکھی کیونکہ میرا شوہر سکپنگ کرتا ہے اور میں اس کی طرح بننا چاہتی تھی، لہذا میں نے اسے ٹرائی کیا اور یہ مجھے اچھی لگی۔
سائیکل چلانے سے مجھے آزاد ہونے اور کسی پر انحصار نہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ میں کھانے پینے کی خریداری کر سکتی ہوں، دکانوں پر جا سکتی ہوں اور مجھے لے جانے کے لیے کسی پر انحصار کرنے کی فکر نہیں ہوتی۔
جیسا کہ انہوں نے اپنی بیٹی منریت کور کو بتایا۔
© The Independent