دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم پر قائم جزیرہ نما کنڈ پارک

نوشہرہ اور صوابی کے درمیان سیاحتی مقام ’کنڈ پارک‘ گرمیوں میں سیاحوں کا پسندیدہ مسکن ہے۔

مقامی گلوکار، رباب نواز اور طبلے والے روایتی چوپال میں بیٹھے موسیقی کی دھنیں فضا میں پھیلا رہے ہیں اور کچھ فاصلے پر ہی دریائے کابل میں کشتیوں میں سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں۔

یہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں سیاحت کے لیے مشہور مقام ’کنڈ پارک‘ ہے جہاں پشاور سمیت قریبی اضلاع سے لوگ سیرو تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔

نوشہرہ اور صوابی کے درمیان سیاحتی مقام ’کنڈ پارک‘ گرمیوں میں سیاحوں کا پسندیدہ مسکن ہے۔ دریائے سندھ اور دریائے کابل کے سنگم پر قائم یہ پارک ایک چھوٹے جزیرے کا منظر پیش کرتا ہے۔

گرمیوں میں ’کنڈ پارک‘ میں اکثر سیاح دریائے کابل میں کشتی کی سیر سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ پارک 2000 میں کالے ریچھ کے تحفظ کے لیے ورلڈ سوسائٹی فار پروٹیکشن آف اینیملز کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ تاہم 2010 کے سیلاب کے دوران پانی کی سطح اوپر آنے کی وجہ سے یہ نایاب ریچھ بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

 پارک میں جانوروں کے لیے مختص پنجرے آج کل خالی پڑے ہیں کیونکہ انتظامیہ کے مطابق شدید گرمی میں وہ جانوروں کو کسی دوسرے جگہ پر منتقل کرتے ہیں۔

پشاور سے آنے  والے سیاح یاسر علی کا کہا تھا کہ وہ تفریح کے لیے پشاور سے یہاں آئے ہیں۔

یاسر علی نے بتایا: ’دیکھنے والوں کو کہوں گا کہ گرمی زیادہ ہے لیکن یہاں کا پانی ٹھنڈا ہے۔ سیاح یہاں آکر کشتی رانی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا