ایپل کا سعودی عرب میں اکیڈمی کھولنے کا فیصلہ

یہ منصوبہ سعودی عرب کے 2030 ویژن کے تحت نہ صرف خواتین کو بااختیار بنائے گا بلکہ سماجی اصلاحات کا بھی سبب بنے گا۔

بنکاک میں ایپل سٹور کے باہر کمپنی کا لوگو نظر آرہا ہے (اے ایف پی)

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اپنی پہلی ڈویلپمنٹ اکیڈمی قائم کرنے کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو منتخب کیا ہے۔

انڈپینڈنٹ فارسی کی ایک رپورٹ میں سعودی روزنامے کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’ایپل اکیڈمی آف ڈویلپرز‘ کوشش کر رہی ہے کہ ایسے پروگرامرز، ڈویلپرز اور خواتین کو تیار کرے جو آئی او ایس اپلیکیشنز تیار کر کے اپنے روزگار کا اہتمام کریں۔

اس کے علاوہ یہ منصوبہ سعودی عرب کے 2030 ویژن کے تحت نہ صرف خواتین کو بااختیار بنائے گا بلکہ سماجی اصلاحات کا بھی سبب بنے گا۔

ایپل اکیڈمی پرنس نورا بنت عبدالرحمٰن یونیورسٹی اور طویق اکیڈمی کے ذریعے سعودی فاؤنڈیشن برائے سائبر سکیورٹی  پروگرامنگ اور ڈرونز ( ایس اے ایف سی ایس پی) کے ساتھ اشتراک بھی کرے گی۔

سعودی عرب کے وزیر برائے رابطہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ الصواح نے کہا کہ یہ قدم ہماری بیٹیوں کے قوم کے جدید مستقبل اور ڈیجیٹل جدت کی جستجو میں سوچی سمجھی سرمایہ کاری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایس اے ایف سی ایس پی بورڈ اور طویق اکیڈمی کے چیئرمین فیصل الخمیسی نے ریاض کو منتخب کرنے پر ایپل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’ہم ایپل کے ساتھ مل کر ایک معاشی ایکو سسٹم تیار کریں گے اور ٹیکنالوجی میں جدت کے لیے صلاحیتوں کو مضبوط کریں گے۔‘

مارچ میں ، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سرکاری نجی شراکت داری کو مستحکم کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا جس کا مقصد ملک کے سٹریٹجک معاشی اہداف، خوشحالی اور پائیدار ترقی کو تیز کرنا ہے۔

منصوبے کے مطابق سعودی نجی شعبہ اپنے اقتصادی وسائل میں تنوع لانے کے لیے 2030 کے آخر تک 1.3 کھرب امریکی ڈالر (پانچ کھرب سعودی ریال) کی سرمایہ کاری کرے گا۔ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی