عالمی ادارہ صحت نے پیر کو کہا کہ مغربی افریقہ کے ملک گنی کے حکام نے ماربرگ وائرس کی تصدیق کی ہے جو مغربی افریقہ میں مہلک بیماری کا پہلا کیس ہے۔
افریقہ میں عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ماتشیدیسو موتی نے کہا ہے کہ ’ماربرگ وائرس کے دور دور تک پھیلنے کے امکانات کا مطلب ہے کہ ہمیں اسے ابتدائی مرحلے پر ہی روکنا ہوگا۔‘
عالمی ادارہ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گنی کے حکام نے اس کیس کی شناخت جنوبی صوبہ گوکیڈو میں کی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈراس ایڈہارنم گیبریسز نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ادارے کے ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں۔
Confirmation of Marburg virus in #Guinea. Response requires a concerted effort to prevent transmission and protect communities. @WHO colleagues have been in the field with local partners since first alerts emerged and will continue to provide all needed support. https://t.co/rvP6cjWzl9
— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) August 9, 2021
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ ہیمرجک بخار کا سبب بننے والی ماربرگ نامی انتہائی متعدی بیماری کی ملک اور مغربی افریقہ میں شناخت کی گئی ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ بیماری وائرس کے اسی خاندان سے تعلق رکھتی ہے جس کا وائرس ایبولا کا سبب بنتا ہے اور یہ ایک مہلک اور انتہائی متعدی بیماری۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملک میں ایبولا کی دوسری وبا کے اختتام کے اعلان کے صرف دو ماہ بعد گنی میں یہ دریافت سامنے آئی ہے جو گزشتہ سال شروع ہوئی تھی اور اس نے 12 افراد کی جان لے لی تھی۔