اسلام آباد کا منفرد مٹکا سوڈا

اسلام آباد کے علاقے ایف سیون کا مٹکا سوڈا شہریوں میں خاصا مشہور ہو رہا ہے۔

گذشتہ چند سالوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملنے والی مٹکا چائے کو شہریوں کی  بہت پذیرائی ملی۔

اسی پذیرائی کے باعث زیادہ تر ریسٹورنٹس میں مختلف کھانے مٹی کے برتنوں میں پیش کیے جانے لگے مگر اب اسلام آباد کے ہی ایک سٹال پر لیمن سوڈا مٹی سے بنے گلاسوں میں پیش کیا جاتا ہے اور اسے ’مٹکا سوڈا‘ کا نام دیا گیا ہے جسے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ’مٹکا سوڈا‘ کا سٹال چلانے والے بصیر کا کہنا تھا: ’میں نے ایف سیون جناح سپر اسلام آباد میں مٹکا سوڈا کے نام سے لیمن سوڈا لگایا ہوا ہے۔ مٹکا سوڈا بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ مٹی کے گلاس میں پہلے چینی اس کے بعد لیموں اور پھر نمک ڈالتا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا: ’میرے لیمن سوڈے کی خاصیت یہ ہے کہ اسے نہ صرف مٹی کے گلاس میں پیش کیا جاتا ہے بلکہ میں سجاوٹ کے لیے اس کے اوپر پودینہ اور گلاب کی پتیاں بھی ڈالتا ہوں اور ساتھ ہی لیموں بھی کاٹ کر اس کے اوپر رکھ دیتا ہوں۔‘

بصیر نے لیمن سوڈے کے لیے مٹی کے گلاس کو ہی کیوں منتخب کیا، اس بارے میں ان کا کہنا تھا: ’اس موسم مٹکے کا فائدہ ہوتا ہے کیونکہ مٹی کے گلاس میں اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ بس اس کو خوبصورت بنانے کے لیے آئیڈیا آگیا تھا تاکہ لوگوں کو پسند آئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’سوڈا بنانے کا طریقہ ویسے تو تقریباً ایک جیسا ہی ہوتا ہے مگر جیسے میں بنا رہا ہوں اس کا ذائقہ بالکل مختلف ہے۔ لوگوں کو میرا اس کو خوبصورت بنانا زیادہ پسند ہے اور ابھی تک کسی نے ذائقے کے بارے میں کوئی شکایت بھی نہیں کی۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا