2015 میں پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ایک بار پھر ٹوئٹر پر زیر بحث ہے۔
شہزاد نے گھریلو سامان کو موسیقی کے آلات میں تبدیل کر کے میوزک بنانے والے بچوں کی ویڈیو کو ایک بار پھر ٹوئٹر پر شئیر کیا۔
انہوں نے بچوں کے بارے میں پوچھا اور لکھا کہ وہ ان بچوں کو موسیقی کے آلات بھیجنا چاہتے ہیں۔
Please somebody tell me where are these kids and I’ll give them all the instruments they need pic.twitter.com/e4Tq24KFMR
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) August 11, 2021
شہزاد رائے نے یہ ٹویٹ 11 اگست کو کی لیکن اس ویڈیو کو بالی وڈ اداکار انو پم کھیر نے 18 اگست کو دوبارہ ٹویٹ کر دیا۔
انوپم کھیر نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’انڈیا کے ایک گاؤں میں کچھ بچوں نے مل کر اپنا بینڈ بنایا ہے۔ اس بینڈ کے پاس کوئی جدید آلات نہیں۔ سلام ان بچوں کو۔ یہ بچے کہاں ہیں؟‘
اس پر شہزاد نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ’سر! یہ ویڈو شئیر کرنے پر آپ کا شکریہ مگر آپ نے لکھا یہ قابل بچے بھارت سے ہیں، تصحیح کر دوں ان بچوں کا تعلق پاکستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔ میں ان بچوں سے رابطے میں ہوں اور ان بچوں کو موسیقی کے تمام آلات بھیج چکا ہوں جس کی ان کو ضرورت تھی۔‘
Sir @AnupamPKher Thanks for sharing the video I shared a few days back. You say that these talented kids are from Bharat, a humble correction, these kids are in fact from Hunza, Pakistan. I am in touch with them and have sent them all the musical instruments they need. https://t.co/KBxzEIFBvV
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) August 27, 2021
شہزاد رائے کے جواب سے قبل ہی پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے انوپم کھیر کو ان کی غلطی کے بارے بتانا شروع کر دیا۔
زوہیب عالم نے جواب میں لکھا کہ ’کچھ بھی۔ یہ بچے پاکستان کے علاقے ہنزہ سے ہیں اور وہ 1950 کی دہائی کا مشہور ترانہ ’آؤ بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی‘ گا رہے ہیں۔ یہ بچے اب بڑے ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنا لوکل بینڈ بھی بنا لیا ہے۔‘
Lol kuch bhi. These kids are from hunza pakistan and they are playing "Aawo Bacho Sair Karaye Tumko Pakistan Ki”, a national song from the 1950s. And now these kids are grown up that video is from 2015. Btw they also got modern equipment and now they are part of local band.
— zuhaib alam (@zuhaibalam143) August 22, 2021
میر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’کبھی تو کچھ اپنا کر لیا کریں۔ فلموں سے لے کر یہ پوسٹ سب کچھ ہی چوری شدہ۔‘
Aww!! kabhi tu kuch original ker lain -
— M i r (@MYUwrites) August 27, 2021
movies say layker yeh post bhi - every thing is plagiarized !! such a shame!!
محسن ریاض نے انوپم کھیر کی ٹویٹ پر جواب دیا کہ: ’بھارت‘ میں بچے ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا میوزک بجا رہے ہیں۔
Kids in "Bharat" playing "Quaid e azam zindabad" tune
— Mohsin Riaz (@mhsnrz) August 27, 2021
انوپم کھیر نے شہزاد رائے کی ٹویٹ پر اپنی غلطی تسلیم کر لی اور لکھا کہ ’مجھے یہ ویڈیو پسند آئی اور ان بچوں کے ساتھ ایسے اچھا کام کرتے رہیں۔‘
Dear @ShehzadRoy ! I stand corrected my friend. I loved the video. Keep up the great work you are doing with these kids!! Love and prayers always!! https://t.co/bQ3IChURAS
— Anupam Kher (@AnupamPKher) August 27, 2021
انوپم کھیر کی غلطی تسلیم کرنے کے بعد کے ٹویٹ پہلے سے کافی مختلف نظر آئے۔
ہمایوں میر نے لکھا کہ دونوں فنکاروں رویہ متاثر کُن ہے۔ انہوں نے انوپم کھیر کی فلم میں کی گئی کمنٹری کی بھی تعریف کی۔
Great gesture by both of you , keep on doing the great work with children dear Shehzad . Sir Anupam a few weeks back watched Dar again with my better half , your cricket commentary inspired acting was awesome maybe we can see you covering matches in the future
— Humayun Mir ہمایوں میر (@H_Mir) August 28, 2021
مزمل اسلم نے لکھا ’ہم اچھے پڑوسی ہو سکتے ہیں۔ دونوں کی جانب سے بہترین رویہ اپنا گیا۔‘
We can be good neighbours. Great gesture by both of you.
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) August 27, 2021
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ اس طریقے سے ہی بات چیت ہونی چاہیے۔ مہذب اور انسانیت سے۔
انوپم کھیر کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر شہزاد رائے نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو ان بچوں کے بارے میں اگاہ کرتے رہیں گے۔
Sir @AnupamPKher Thank you. I am your fan and love the work you do. I will keep you updated about these lovely group of kids and their music. https://t.co/wOKh6O40Dj
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) August 27, 2021
ان ٹویٹس کے تبادلے پر ایک صارف نے لکھا: ماں صدقے اتنا پیار چل رہا ہے۔
Maa sadqay itna Pyar chal rha hai.
— AARZEE (@rzali) August 27, 2021