’ایف اے ٹی ایف پر بھارت کا پریشر تھا‘ سوشل میڈیا صارفین

بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک تقریب کے دوران یہ بات کہی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ’ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف بھارتی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔‘

پاکستان کو جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ میں ڈالا تھا (تصویر: ایف اے ٹی ایف)

’مودی حکومت نے یہ یقینی بنایا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں رہے۔‘

بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک تقریب کے دوران یہ بات کہی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ’ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف بھارتی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان بھارتی کوششوں کی بدولت ہی گرے لسٹ میں ہے اور یہ دعوی کیا کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے روئیے میں تبدیلی آئی ہے۔‘

اس خبر کے سامنے آتے ہی پاکستان اور بھارت میں ’ایف اے ٹی ایف‘ ٹاپ ٹرینڈ پہ آگیا اور دونوں اطراف سے اس پر بحث چھڑ گئی۔ 

فاطمہ نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف بے نقاب ہو چکا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے کارٹون کے ذریعے یہ انکشاف کیا کہ ایف اے ٹی ایف اور بھارت ایک ہی ہیں۔

عمران اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف پر بھارت کا پریشر تھا کہ وہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھے، اس بات کا اعتراف بھارت کے وزیر خارجہ نے خود کیا۔

نبیہا شاہد نامی ایک صارف نے ہندوستان ٹائمز کی ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے 27 میں سے26 شقیں پوری کر دیں تو پھر پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی تک نہیں بنتی اور ہمیں شفاف ثبوت چاہئے جس سے یہ ثابت ہو کہ واقعی میں ایف اے ٹی ایف کو بھارت نے استعمال کیا پاکستان کے خلاف۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان نے 27  میں سے 26 اہداف حاصل کر لیے تھے لیکن ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان کو 27 اہداف حاصل کیے بغیر گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا سکتا جس کے جواب میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف پہ سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ دیکھنا ہو گا کہ اس فورم کو کہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال تو نہیں کیا جا رہا۔

بھارت کی جانب سے ٹویٹر صارفین کا اس پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بلیک لسٹ میں ہونا چاہیے اور اس پہ مزید کام ہونا چاہیے بھارت کی جانب سے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے سوموار کو اپنے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نے بھارت کا اصل روپ دکھا دیا ہے اور یہ پاکستان مخالف منفی کردارپر ہمارے موقف کی تائید ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے اس موقف کو ایف اے ٹی ایف کے سامنے رکھے گا کہ ان معاملات کی جانچ کی جائے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا