آمنہ الیاس: ’ایک تو آپ کسی کے منہ پر اپنا جوتا مار رہی ہیں اور۔۔۔‘

اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی آمنہ الیاس گذشتہ چند دنوں سے ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جس میں وہ ’کک آف‘ چیلنج پورا کرنے کے لیے اپنے سامنے کھڑے شخص کے سر پہ رکھے سیب کو کک مار کر گرانے کی کوشش کرتی ہیں۔

اس کوشش کے دوران اداکارہ سیب کو تو نہ گرا سکیں مگر ان کی کک سامنے کھڑے شخص کے چہرے اور سر پر جا لگی(انسٹا گرام/ آمنہ الیاس/ سکرین گریب)

 

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس اکثر و بیشتر اپنے ’بولڈ‘ بیانات اور سماجی مسائل پر گفتگو کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

گذشتہ چند دنوں سے وہ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں مگر اس بار وجہ کوئی بیان نہیں بلکہ ان کی ایک ویڈیو ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ ’کک آف‘ چیلنج پورا کرنے کے لیے اپنے سامنے کھڑے ایک شخص کے سر پہ رکھے سیب کو کک مار کر گرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس کوشش کے دوران اداکارہ سیب کو تو نہ گرا سکیں مگر ان کی کک سامنے کھڑے شخص کے چہرے اور سر پر جا لگی۔

آمنہ الیاس کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ اداکارہ کی یہ حرکت ’بےحسی‘ کی انتہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ساتھ ہی ساتھ اداکارہ کی اس ویڈیو پر انہیں شاباش دینے اور ہنسنے والی شخصیات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

اداکارہ ایمن خان اور اداکار اور ماڈل صائم علی نے آمنہ الیاس کی اس حرکت کو سراہا تھا۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی آمنہ الیاس پر تنقید شروع ہو گئی اور انسٹا صارفین نے نہ صرف ویڈیو بنانے بلکہ اپ لوڈ کرنے پر بھی اداکارہ و ماڈل پر تنقید کی۔

رمشہ نامی صارف نے تحریر کیا: ’میرا نہیں خیال کہ یہ ٹھیک تھا، ایک بچے کو (جو کہ دیکھنے میں گھر کے کاموں میں مددگار لگتا ہے) چہرے پر کک مارنا۔ یہ بالکل بھی مزاحیہ نہیں ہے۔‘

انسٹاگرام پر ابسا کومل کا کہنا تھا کہ ’یہ اچھا نہیں ہے۔‘

ارفع نامی صارف نے انسٹاگرام پر عوام سے اپیل کی کہ ’براہ مہربانی اس پوسٹ کو رپورٹ کریں۔ یہ سوشل تشدد ہے۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ ہنسنے کی بات نہیں ہے۔ آپ ایسا کرکے ہنس رہی ہیں جیسا کہ آپ نے کوئی عظیم کام کیا ہے۔ یہ بے وقوفانہ مذاق کسی کو چوٹ پہنچا سکتا تھا۔‘

اسی طرح فاطمہ نامی صارف نے کہا: ’ایک تو آپ کسی اور کے منہ پر اپنا جوتا مار رہی ہیں اور اگر بلوپر (گڑبڑ) ہوا تو پوسٹ بھی کر دیا۔ یہ انتہائی شرم ناک حرکت ہے۔‘

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ