انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

میں نے ٹیسٹ کرکٹ کا لطف اٹھایا ہے لیکن اس کی شدت بعض اوقات بہت زیادہ ہو سکتی ہے: معین علی۔

معین علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پانچ سنچریاں سکور کرنے کے ساتھ ساتھ 195 وکٹیں حاصل کی ہیں(اے ایف پی)

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے وائٹ بال کیریئر پر توجہ دینے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

34 سالہ کرکٹر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پانچ سنچریاں سکور کرنے کے ساتھ ساتھ 195 وکٹیں حاصل کی ہیں، جن میں 155 رنز ناٹ آؤٹ اور پانچ مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں جب تک کھیل سکتا ہوں کھیلنا چاہوں گا اور میں صرف اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’میں نے ٹیسٹ کرکٹ کا لطف اٹھایا ہے لیکن اس کی شدت بعض اوقات بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اس (فارمیٹ) میں کافی کیا ہے اور میں خوش ہوں کہ میں نے کیسے کیا ہے۔‘

معین علی نے 2014 میں انگلینڈ کے لیے ڈیبیو کیا اور اسی سال سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی۔

انہوں نے اس ماہ کے اوائل میں بھارت کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ میں 35 رنز بنائے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ