پاکستانی تھیٹر کے معروف اداکار عمر شریف آج جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
عارضہ قلب سمیت مختلف امراض میں مبتلا اداکار عمر شریف کئی دنوں سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل تھے بعد ازاں مزید علاج کی غرض سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے وہ جرمنی چلے گئے۔
گذشتہ ماہ ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ کافی بیمار نظر آرہے تھے اور وہیل چیئر پر بیٹھے تھے۔ اس کے بعد ایک ویڈیو پیغام بھی وائرل ہوا جس کے بعد صارفین نے حکومت سے عمر شریف کا علاج سرکاری خرچے پر کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر تحریک چلی جس کے بعد سندھ حکومت نے عمر شریف کے امریکہ میں علاج اور ایئر ایمبولینس کے لیے چار کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آن کال انٹرنیشنل نامی کمپنی کو یہ رقم جاری کی گئی جس نے جرمنی کی کمپنی ایف اے آئی ایئر ایمبولینس کی خدمات حاصل کیں۔
یہ ایئر ایمبولینس 28 ستمبر کو انہیں لے کر عازم سفر ہوئی تاہم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں راستے میں جرمنی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ ہفتے کو انتقال کر گئے۔
آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو عمر شریف کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نےاپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ عمر شریف انتقال کر گئے ہیں، ہم ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہیں، ہمارے قونصل جنرل ہسپتال میں ان کے خاندان کی ہر طرح سے معاونت کے لیے موجود ہیں۔‘
With deep sorrow it is announced that Mr. Umer Sharif has passed away. In #Germany. Our deepest condolences to hie family and friends. Our CG is present at the hospital to assist the family in every way.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) October 2, 2021
کرکٹر کامران اکمل نے بھی عمر شریف کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَHeartbroken & sad to know about the demise of comedy king #umarsharif bhai…Thank you for all the love & laughs you have given people.May Allah Pak grant u best place in Jannah Ameen #RIP #respect #legend #willbemissed pic.twitter.com/OWajsbGipx
— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) October 2, 2021
صحافی ندیم فاروق پراچہ نے ان کے عوامی انداز کو یاد کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ لکھا کہ وہ پاکستان بھارت دونوں ممالک میں یکساں مشہور تھے۔
One of the sharpest wits in Pakistan Umer Sharif, is no more. He rose from a humble background in Karachi to become a giant in his field. His punchy, ‘awami’ style of comedy influenced numerous comedians, not only in Pakistan but also in India. May his soul rest in peace. pic.twitter.com/JEuMuvvkRp
— Nadeem Farooq Paracha (@NadeemfParacha) October 2, 2021