ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کے بولر کی چار گیندوں پر چار وکٹیں

کیمفر نے ابو ظہبی میں پیر کو میچ میں پہلے ہیٹرک کی اور اس کے بعد ایک اور وکٹ حاصل کی جس کے بعد میچ میں مجموعی طور پر انہوں نے 26 رنز دے کر چار وکٹس حاصل کیں۔

آئرلینڈ کے فاسٹ بولر کرٹس کیمفرنے پیر کے روز چار گیندوں پر چار وکٹس حاصل کی ہیں (تصویر: ٹی20ورلڈ کپ)

آئرلینڈ کے فاسٹ بولر کرٹس کیمفر نے پیر کو چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں اور وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایسا کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

نیدرلینڈز کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں نیدرلینڈ کو صرف 106 رنز پر آؤٹ کرنے کے لیے آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر کی یہ شاندار بولنگ شہ سرخیوں میں رہی۔

کیمفر نے ابو ظہبی میں پیر کو میچ میں پہلے ہیٹرک کی اور اس کے بعد ایک اور وکٹ حاصل کی جس کے بعد میچ میں مجموعی طور پر انہوں نے 26 رنز دے کر چار وکٹس حاصل کیں۔

ان کی اس عمدہ بولنگ کے بدولت آئرلینڈ کی ٹیم نیدر لینڈز کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے۔

ان کے ساتھی فاسٹ بولر مارک ایڈائر نے بھی نو رنز دے کر تین وکٹس حاصل کی ہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ کفایتی بولر بن گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جن بلے بازوں کی وکٹس کیمفر نے لی ہیں ان میں کولن ایکرمین 11 رنز بنا کر، رائن ٹین صفر پر، سکاٹ ایڈورڈز صفر پر اور ریلوف وین ڈیر بھی صفر پر آؤٹ ہون والوں میں شامل تھے۔

کیمفر ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں افغانستان کے راشد خان اور سری لنکا لاست ملنگا کے بعد تیسرے بولر بن گئے ہیں جنہو ں نے لگاتار چار گیندوں پر چار وکٹس حاصل کی ہیں۔

جوہانسبرگ میں پیدا ہونے والے کیمفر ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلین بولر بریٹ لی کے بعد ہیٹرک کرنے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔

ٹیکنالوجی نے 22 سالہ کیمفر کی ہیٹرک کرنے میں مدد کی جب ایڈورڈز کو ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر آن فیلڈ حکام کی جانب سے ناٹ آؤٹ دے دیا گیا تھا لیکن ری پلے سے ظاہر ہوا کہ گیند لیگ سٹمپ کو لگی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ