ڈونلڈ بلوم پاکستان کے لیے نئے امریکی سفیر نامزد  

اس وقت تیونس میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے بلوم کی پاکستان کے لیے نامزدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورت حال کو سنبھالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

ڈونلڈ بلوم  10 اکتوبر ، 2017 کو  بیت المقدس میں امریکی قونصل جنرل کی حیثیت سے مغربی کنارے کے قصبے بیت الحم میں  ایک منصوبے کے آغاز کے دوران خطاب کر رہے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے سینیئر سفارت کار ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا ہے۔

اس وقت تیونس میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے بلوم کی پاکستان کے لیے نامزدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورت حال کو سنبھالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ جو بائیڈن منگل کو بلوم کی پاکستان میں نامزدگی کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔

بلوم ایک کیریئر فارن سروس ڈپلومیٹ ہیں، جن کا خطے میں طویل تجربہ ہے۔ وہ کابل میں امریکی سفارت کار کے طور پر کام کر چکے ہیں جہاں امریکی سفارت خانہ طالبان کے اقتدار میں واپسی کے بعد بند پڑا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان طالبان کے زیر کنٹرول پڑوسی ملک کے ساتھ سفارت کاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کے حوالے سے بین الاقوامی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان امداد کی بندش اور امریکہ کی جانب سے منجمد کیے گئے غیر ملکی ذخائر کی وجہ سے انسانی بحران کے دہانے پر ہے۔

چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بھی بائیڈن انتظامیہ کے لیے دلچسپی کے حامل ہیں، جو بیجنگ کو اپنا بین الاقوامی حریف سمجھتا ہے۔

لیبیا کا پڑوسی ملک تیونس شمالی افریقہ میں امریکہ کے لیے ایک اہم سفارتی ملک ہے، جہاں بلوم 2019 سے بطور سفیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بلوم کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کے لیے سینیٹ کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا