دنیا بھر سے رہنماوں کی گلاسگو آمد پر شہر کے کچرا چننے والے ورکرز ہڑتال پر چلے گئے ہیں، جس سے اقوام متحدہ کے تحت کوپ 26 ماحولیاتی کانفرنس کو منعقد کرنے والے سکاٹش شہر کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
گلاسگو میں کچرا اٹھانے والے اور گلیوں کی صفائی کرنے والے پیرکی رات کوہڑتال پرچلے گئے جب ان کی یونین اور سٹی کونسل کے درمیان تنخواہ کے معاملے پر بات چیت نہ بن سکی۔
کاونسل کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال 12 روزہ کانفرنس کے پہلے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔
اس ہڑتال سے گلیوں میں کچرے کے ڈھیر نظر آسکتے ہیں اور یہ سربراہی اجلاس کے میزبان کے لیے خرابی کی صورتحال پیدا کرسکتے ہے۔
گلاسگو برطانیہ کے بارانی شہروں میں سے ایک ہے اور مندوبین کو کانفرنس کے مقام تک پہنچنے کے لیے طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی کے دعوؤں کی گونج
امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دنیا بھر سے عالمی رہنماوں نے گلاسگو کا رخ کیا ہے، جہاں اقوام متحدہ کی جانب سے ایک کانفرنس میں موسمیاتی آلودگی سے نمٹنے اورآنے والی نسلوں کو اس کے منفی اثرات سے بچانے کےطریقے زیر بحث آئیں گے۔
خبر رساں ادارے روئیٹرز کے مطابق، امریکی صدر کے علاوہ، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر ایمینویل میکروں سمیت 100 سے زائد ملکوں کے رہنما پیر کو شروع ہونے والی اس کانفرنس کوپ 26 میں شرکت کرینگے۔
بات چیت کا تازہ ترین دور جس کا مقصد گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ کو مضبوط بنانا ہے، اتوار کو شروع ہوا۔
امریکی صدر بائیڈن آج ایک طویل مدتی حکمت عملی کا بھی اعلان کریں گے جس میں بتایا جائے گا کہ امریکہ 2050 تک خالص صفر کے اخراج کا طویل مدتی ہدف کیسے حاصل کرے گا۔
امریکی صدر اس بات کا بھی اعلان کرینگے کہ وہ 2024 میں تین بلین ڈالر کا پروگرام شروع کرنے کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو مقامی طور پر زیرقیادت اقدامات کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے مطابق ڈھالنے اور ان کا انتظام کرنے میں مدد کرنا ہے۔
چینی صدر کا تحریر کے ذریعے خطاب
ایک سرکاری شیڈول کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ کا کوپ 26 میں پیغام ایک لکھی ہوئی تحریر کے بطور چلایا جائے گا۔
چینی صدر2020 سےعالمی وبا کروناوائرس کے شروع سے چین سے باہر نہیں گئے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی طرف سے جاری کردہ مقررین کی فہرست کے مطابق، چینی صدر واحد رہنما ہیں جنہوں نے ایک تحریری بیان کے ساتھ شرکت کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
چینی صدر کے بعد، امریکی صدر بائیڈن اور فرانسیسی صدر مکروں خطاب کرینگے۔
چین گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، جو اسے کوپ 26 میں ایک اہم کھلاڑی بناتا ہے۔
تازہ ترین وعدوں میں، چین نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کو اس بات کی تصدیق کی کہ وہ 2030 سے پہلے اپنے اخراج کو عروج پر لے آئے گا اور 2060 تک اسے ’صرف صفر‘ تک لے جائے گا۔
اس نے اپنے اہداف تک پہنچنے کے لیے ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی مکمل صلاحیت کو 2030 تک 1,200 گیگا واٹ تک بڑھانے کا وعدہ بھی کیا۔
اردوغان کی جی 20 سے ہی واپسی
ترکش ایجنسی ایناڈولو کے مطابق، ترکی کے صدر طیب رجیب اردوغان پیر کی صبح ہی گلاسگو آنے کی بجائے واپس چلے گئے۔
ترک ایوان صدر نے اردوغان کی غیر طے شدہ واپسی کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر کی میٹنگ میں متوقع طور پر حاضری پر پروٹوکول کے مسائل تھے۔
موسمیاتی تبدیلی پر نظر رکھنے والے توانائی کے استعمال کو محدود کرنے کے نئے وعدوں اور کوئلے کے استعمال کو کم کرنے کے اقدامات کی امید ابھی سے کر رہے ہیں، جسکی شروع ہونے کا امکان 2026 سے ہے۔
سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کوپ 26 کانفرنس جی 20 کے ایک دن بعد سے شروع ہوئی، جس میں بڑی معیشتیں خالص کاربن کے اخراج کو روکنے کے لیے 2050 کی ڈیڈ لائن کا عہد کرنے میں ناکام رہیں۔