متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اتوار (سات نومبر) کو ابو ظہبی کے شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم کے پچ کیوریٹر موہن سنگھ کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔
نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان اتوار کو اہم میچ سے کچھ گھنٹوں قبل ہی موہن سنگھ پراسرار طور پر اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے۔
ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور ابو ظہبی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
انٹرنشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بیان میں موہن سنگھ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا، جبکہ ابو ظہبی کرکٹ نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوتے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
It is with great sadness that Abu Dhabi Cricket announces that Head Curator, Mohan Singh, has passed away today.
— Abu Dhabi Cricket (@AbuDhabiCricket) November 7, 2021
Mohan has been with Abu Dhabi Cricket for 15 years and has played a pivotal role in all of the venue’s success during that time.
(1/3) pic.twitter.com/9iklb9hkB5
موہن سنگھ 15 سال سے ابو ظہبی کرکٹ سے منسلک تھے۔
کرکٹ تجزیہ کار سید حیدر کے مطابق موہن سنگھ کا تعلق بھارتی پنجاب کے شہر موہالی سے تھا اور وہ بھارت کے مشہور کیوریٹر دلجیت سنگھ کے اسسٹنٹ تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وہ 2004 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوئے جہاں وہ ای سی بی سے منسلک تھے اور مختلف گراؤنڈز کی پچ بنانے کا کام کرتے رہے۔
ابوظہبی میں جب انٹرنیشنل سٹیڈیم تعمیر ہوا تو وہ اس سے منسلک ہوگئے۔ انہوں نے موجودہ ورلڈ کپ میں ابوظہبی میں ہونے والے تمام میچوں کی پچ بنائی تھی جبکہ اتوار کو ہونے والے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے لیے پچ کی تیاری بھی انہوں نے ہی کی تھی۔
خیال کیا جارہا ہے کہ ان کی موت جس انداز سے ہوئی ہے، اس میں خودکشی کا شک ہے، تاہم پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
ورلڈکپ میں کسی کرکٹ آفیشل کی یہ دوسری موت ہے۔
اس سے قبل 2007 ورلڈ کپ میں پاکستان کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان کے کوچ باب وولمر کی پراسرار موت ہوئی تھی، جس کا راز آج تک نہیں کھل سکا۔