سکرین رائٹر اور صحافی جمائما خان نے کہا ہے کہ انہوں نے نیٹ فلکس کی سیریز ’دا کراؤن‘ پر کام کرنا اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ انہیں شو میں لیڈی ڈیانا کے کردار کو جس طرح پیش کیا جا رہا ہے اس پر تحفظات تھے۔
جمائما خان، جو پرنسس آف ویلز کو ذاتی طور پر جانتی تھیں، نے بتایا ہے کہ سیریز پروڈیوسر پیٹر مورگن نے انہیں ’دی کراؤن‘ کا پانچواں سیزن لکھنے کے لیے کہا تھا۔ نومبر میں آنے والے نئے سیزن میں ادکارہ ایما کورن کی بجائے الزبتھ ڈبیکی لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی اور شہزادی کی زندگی کے آخری سال دکھائیں گی۔
جمائما خان نے اخبار دا سنڈے ٹائمز کو بتایا: ’میرے لیے یہ واقعی اہم تھا کہ میری دوست کی زندگی کے آخری سالوں کو درست انداز اور ہمدردی کے ساتھ دکھایا جائے جو ماضی میں ہمیشہ نہیں ہوا۔‘
ان کے مطابق: ’پیٹر مورگن نے 2019 میں مجھ سے کہا کہ میں دوسرے مصنف کے ساتھ مل کر دی کراؤن کا پانچواں سیزن لکھوں۔ خاص طور پر وہ اقساط جن کا تعلق موت سے پہلے شہزادی ڈیانا کی زندگی کے آخری سالوں کے ساتھ تھا۔‘
’بہت سوچ وبچار کے بعد میں نے اپنے حصے کا کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے میں نے اس معاملے پر عوامی سطح پر کبھی بات نہیں کی۔‘
47 سالہ جمائما نے مزید کہا کہ سیریز پر پانچ ماہ تک کام کرنے کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ ’یہ مخصوص کہانی اسی انداز میں احترام اور ہمدردی کے ساتھ بیان نہیں کی جائے گی جیسے کہ مجھے امید تھی۔‘
خان نے اس مقبول ڈرامے پر کام سے علیحدگی اختیار کر لی۔
خان نے انکشاف کیا: ’میں نے درخواست کی کہ سیریز کا جو حصہ میں نے تحریر کیا اسے نکال دیا جائے اور میں نے اس کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تاہم دا کراؤن کے ترجمان نے اخبار ’دا سٹینڈرڈ‘ کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ جمائمہ ’کے ساتھ سیریز لکھنے کے لیے کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔‘
انہوں نے کہا: ’جمائما خان دوست، مداح اور دا کراؤن کے پہلے سیزن سے اس کی عوامی سطح پر بھرپور حامی رہی ہیں۔ وہ پوری معلومات رکھنے والے اور مختلف ذرائع کے وسیع نیٹ ورک کا حصہ رہی ہیں جس نے ہمارے منصفین اور تحقیقی ٹیم کو پس منظر سے متعلق جامع معلومات فراہم کیں۔ اس ڈرامے کے لیے سیاق و سباق فراہم کیا جس کا نام دا کراؤن ہے۔ سیریز کے لیے شریک مصنفہ کے طور پر ان کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔‘
اختتام ہفتہ پر ڈبیکی کی بطور شہزادی ڈیانا، تصاویر سوشل میڈیا پر دکھائی دیں۔ ان تصاویر میں ٹینیٹ نامی فلم کی اداکارہ ڈبیکی کو دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے وہی سیاہ لباس پہن رکھا ہے جو پرنسس آف ویلز نے 1994 کے عشایئے میں پہنا تھا، جس سے قبل شہزادہ چارلز نے ٹیلی ویژن پر بدکاری کا اعتراف کیا۔
دا کراؤن کے آنے والے سیزن میں جوش اوکونر کی جگہ ڈومینیک ویسٹ شہزادہ چارلز کا کردار ادا کریں گے جبکہ املیڈا سٹوٹن ملکہ الزبتھ دوم کا مرکزی کردا ادا کریں گی۔
ہم دا کراؤن کے سیزن فائیو کے بارے میں جو کچھ جانتے ہیں وہ آپ یہاں کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
© The Independent