انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اتوار کو ٹی20 ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کے سب سے قیمتی کھلاڑیوں کی ٹیم تشکیل دی ہے جس کے کپتان پاکستانی کرکٹر بابراعظم ہیں۔
آئی سی سی کی اس ٹیم میں چیمپیئنز آسٹریلیا، رنرز اپ نیوزی لینڈ، سیمی فائنل کھیلنے والے انگلینڈ اور پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے اوپنر ڈیوڈ وارنر، لیگ سپنر ایڈم زمپا اور سیمر جوش ہیزل وڈ شامل ہیں۔
ٹیم میں انگلینڈ کے جوس بٹلر بطور وکٹ کیپر، پاکستان کے بابراعظم کپتان اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے سری لنکن ونندو ہاسارنگا بولر بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کی اس ٹیم کو منتخب کرنے والے پینل میں آئن بشپ (کنوینر)، نیٹیلے جرمینوس، شین واٹسن، لارنس بوتھ (وزڈن) اور اے ایف پی اور اے آر وائی سے وابستہ شاہد ہاشمی شامل تھے۔
آئن بشپ کہتے ہیں: ’دوسری ٹیوں کے انتخاب کی طرح اس (ٹیم کے حوالے سے) بھی مختلف آرا تھیں اور حتمی نام منتخب کرنے سے قبل پرمغز بحث ہوئی۔‘
انہوں نے کہا کہ پینل اس ٹیم پربحث کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایسی بحث کا احترام کرتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم کو اس لیے کپتان منتخب کیا گیا کیونکہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں تیسرے نمبر پر آئی اور وہ ایونٹ کے واحد بلے باز تھے جنھوں نے 300 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے بھارت کے خلاف شاندار 10 وکٹس کی کامیابی میں 68 رنز بنائے تھے۔
بابر نے سپر 12 مرحلے میں تین نصف سینچریز بھی بنائیں جس کی وجہ سے پاکستان نے باآسانی سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
ٹیم کچھ یوں ہے۔
ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا) – 289 رنز
جوس بٹلر (وکٹ کیپر، انگلینڈ) – 269 رنز اور پانچ آؤٹ
بابر اعظم (کپتان، پاکستان) – 303 رنز
چھارتھ آسلنکا (سری لنکا) – 231 رنز
ایڈن مارخم (جنوبی افریقہ) – 162 رنز
معین علی (انگلینڈ) – 92 رنز اور سات وکٹیں
ونندو ہاسارنگا (سری لنکا) – 16 وکٹیں
ایڈم زمپا (آسٹریلیا) – 13 وکٹیں
جاش ہیزل وڈ (آسٹریلیا) – 11 وکٹیں
ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ) – 13 وکٹیں
آنرچ نورٹے (جنوبی افریقہ) – نو وکٹیں
شاہین آفریدی (بارہویں کھلاڑی) – نو وکٹیں