حملے کی کوشش ناکام، ایرانی ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد ضبط: بحرین

بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ’قومی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے بحرین انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر ایک فعال سکیورٹی آپریشن کیا گیا ہے اوراس کے نتیجے میں دہشت گرد عناصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔‘

گرفتار افراد کی تعداد اور ان کی قومیت کے حوالے سے وزارت نے تفصیلات مہیا نہیں کیں (فائل تصویر: بحرین نیوز ایجنسی)

بحرین میں پیر کو حکام نے دہشت گرد سیل سے وابستہ متعدد مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا ہے جو سکیورٹی اور سول اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔

بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ’قومی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے بحرین انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر ایک فعال سکیورٹی آپریشن کیا گیا ہے اوراس کے نتیجے میں دہشت گرد عناصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔‘

عرب نیوز کے مطابق گرفتار افراد کی تعداد اور ان کی قومیت کے حوالے سے وزارت نے تفصیلات مہیا نہیں کیں تاہم  کہا گیا کہ ’ان کے تعلقات ایرانی دہشت گرد گروہوں سے ہیں اور وہ ’قومی سلامتی اور امن کے منافی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔‘

بحرین، جو کہ امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے اور دیگر بین الاقوامی بحری کارروائیوں کا میزبان ہے، شیعہ اکثریتی ملک ایران پر الزام لگاتا ہے کہ وہ شیعہ اکثریتی ملک بحرین (جہاں سنی فرقے کی حکومت ہے) کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ سال بھی بحرین کی طرف سے بیان سامنے آیا تھا کہ ایک ’دہشت گردانہ حملے‘ کو ناکام بنا دیا گیا ہے جسے ایران کے پاسداران انقلاب کی حمایت حاصل تھی۔

العربیہ اردو کے مطابق گذشتہ نومبر میں ہی بحرین کی اعلیٰ فوجداری عدالت نے 51 مدعاعلیہان کو ایک دہشت گرد گروپ تشکیل دینے اور اس میں شمولیت کے الزامات میں قصوروارقرار دیا تھا اور انہیں پانچ سال سے لے کر عمرقید تک کی سزائیں سنائی تھیں۔

گذشتہ دسمبر میں امریکی محکمہ خارجہ  نے بحرین سے تعلق رکھنے والے ایران کے حمایت یافتہ ’سرایا المختار‘ گروپ کودہشت گرد قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ گروپ امریکہ کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کے لیے ایک خطرہ ہے۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا