جدہ: ریڈ سی فلم فیسٹیول کا افتتاح، 16 فلمیں ایوارڈ کے لیے نامزد

بین الاقوامی جیوری مقابلے میں شریک16 فلموں میں سے کسی ایک کے لیے گولڈن یسرایوارڈ کا اعلان کرے گی۔ علاوہ ازیں بہترین ہدایت کار، اداکار، اداکارہ اور بہترین لکھاریوں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔

فیسٹیول میں سعودی فلمساز حائفہ المنصور اور مصری اداکارہ لیلیٰ الوئی کو اعزاز سے نوازا جائے گا (تصویر: ریڈ سی فیسٹیول ویب سائٹ)

 

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے تیسرے سالانہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح ہوگیا جو چھ سے 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز 2019 میں جدہ سے کیا گیا۔ اس فیسٹیول میں کہانی کاری کے متنوع وسائل سمیت نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس فیسٹیول کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں فلمی صنعت کو وسائل فراہم کرنا ہے۔

اس فیسٹیول میں طویل اور مختصر دورانیے کی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

فیسٹیول میں مختصر دورانیے کی فلمیں، بین الاقوامی طور پر مشہور فلمیں، عرب مشہور فلم، فیسٹیول کی پسندیدہ، نئی سعودی فیچر فلم ، نئی سعودی مختصر دورانیہ کی فلم، آئندہ نسل کے لیے بہت مفید اور سیریزسے متعلقہ فلمیں شامل ہیں۔

بیروت  کی ہدایت کار جوڑی جوانا تھامس اور خلیل جورجی کی فلم ’میموری باکس‘، فلسطینی ہدایت کار ہانی ابوالاسد کی فلم ’صالون ہدی‘ کےعلاوہ ایوارڈ یافتہ فلم ’برا المنہج‘ اور مصرکے مصنف اور ہدایت کار عمرو سلامہ کے ساتھ  سعودی فلم سازعمر نعیم کی فلم ’روٹ 10‘ بھی شامل ہیں۔

میلے میں شامل دیگر فلموں میں میگی گیلن ہال کی دی لوسٹ ڈٹر اور نبیل ایوچ کی کاسابلانکا بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی جیوری مقابلے میں شریک16 فلموں میں سے کسی ایک کے لیے گولڈن یسرایوارڈ کا اعلان کرے گی۔ علاوہ ازیں بہترین ہدایت کار، اداکار، اداکارہ اور بہترین لکھاریوں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔

فیسٹیول میں سعودی فلمساز حائفہ المنصور اور مصری اداکارہ لیلیٰ الوئی کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

 مصری اداکارہ اور گلوکارہ یوسرا ماسٹر کلاس دیں گی جبک ہ کیتھرین ڈینیو بھی فیسٹیول کی تقریبات میں شامل ہوں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریڈ سی فلم فیسٹیول کمیٹی کے چیئرمین محمد الترکی کا کہنا ہے’یہ واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ ہم اپنے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول نوجوان سعودی اور عرب ٹیلنٹ کے لیے ایک لانچ پیڈ کے طور پر بھی کام کرے گا اور ہماری پھلتی پھولتی صنعت کی ترقی میں معاونت کرے گا۔‘

طویل دورانیے کی16 فلمیں جو مقابلے میں حصہ لیں گی ان میں کمیونین، پاکا (ریور آف بلڈ)، ہداز سیلون، صلاح الاسد، یورپا، برائٹن فورتھ، یونی، سیلوم، ریپچر، ریحانہ مریم نور، ہٹ دی روڈ، لائف سوٹ می ویل، نیبرز، فرحا، شیریف اور دی ایلیز شامل ہیں۔

مختصر دورانیے کی فلموں کے مقابلے کے لیے  کارنیوریس بین سپورٹ، ایکشز باڈی، سیکنگ الائن، نیو ابنارمل، اسٹیل، آل کروز ان دی ورلڈ، آئی ایم انوسینٹ، نمبر26، چلڈرنز گیم، بائے دا سی، سپیس وومن، فروم دی ماؤنٹین، لاسٹ ڈے آف سن، لو سیک ان دی ویسٹ بینک، دی پیرامیڈ، ذوال، وٹ ریمائنڈ اور ٹالا وژن کا انتخاب کیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم