بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا پہلا سیشن پاکستان کے نام رہا۔
ہفتے کو پہلی اننگز میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز دیتے ہوئے میزبان ٹیم کے چار بلے باز پویلین واپس بھیج دیے۔
ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باجود ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر رہنے والے مشفیق الرحیم (91 رنز) اور لٹن داس (114) رنز کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلہ دیش 330 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔
ان دونوں بلے بازوں کے درمیان 206 رنز کی شراکت رہی۔
مشفیق الرحیم بنگلہ دیش کے سب سے زیادہ رنز کرنے والے بلے باز بننے سے ایک رن دور ہیں۔ تمیم اقبال بنگلہ دیش کے لیے سب سے زیادہ چار ہزار 788 ٹیسٹ رنز بنا چکے ہیں۔
مہدی حسن میراز نے چھ چوکوں کی مدد سے مجموعی سکور میں 38 رنز جوڑے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص فیلڈنگ اور بولنگ کی وجہ تنقید کی زد میں رہنے والے حسن علی نے ایک بار پھر اچھی بولنگ کرتے ہوئے 51 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو، دو اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نعمان علی 26 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
حسن علی کو جہاں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اب وہیں ان کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔
Generator on hogya5 wickets for Hassan Ali.. well done boy#PakvsBan pic.twitter.com/P7Al4NvfKf— Faisal Iqbal (@FaisalI62970813) November 27, 2021
عروبہ نے لکھا ’پہلی اننگز میں 5 وکٹیں، یہ ہے ہمارا جنریٹر‘
Five wickets in 1st innings— Aroobaعروبہ(Phopho landing) (@Arooba_Khhan) November 27, 2021
ایمن جاوید کا ماننا ہے کہ پرانا جریٹر واپس آ گیا
Old generator is back with a bang @RealHa55an#PakvsBan pic.twitter.com/1xShQYvQo8
— Aimen Javaid (@AimenJavaid8) November 27, 2021