0 seconds of 2 minutes, 1 secondVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
02:01
02:01
 

کالام سنو جیپ ریلی: ’چاہتی ہوں کہ یہ مقابلہ جیتوں‘

پشاور سے جیپ ریلی میں شرکت کرنے والی سولہ سالہ مریم ذہین چاہتی ہیں کہ اس سال وہ ٹرافی اپنے نام کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ان مقابلوں میں خواتین بہت کم حصہ لیتی ہیں، چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین ان میں حصہ لیں۔‘

سوات کے سیاحتی مقام کالام کے شاہی گراؤنڈ میں اس سال بھی سنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تین خواتین کھلاڑیوں سمیت 70 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

برف سے ڈھکے تین کلومیٹر پرخطر ٹریک پر کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سنو جیپ ریلی میں تین خواتین کھلاڑیوں سمیت ملک بھر سے 70 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

پشاور سے جیپ ریلی میں شرکت کرنے والی 16 سالہ مریم ذہین نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’یہ ریلی ہر سال منعقد ہوتی ہے اور اس سال میں چاہتی ہوں کہ ٹرافی اپنے نام کروں۔ ان مقابلوں میں خواتین بہت کم حصہ لیتی ہیں، چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس میں حصہ لیں۔‘

مریم ذہین نے انڈیپنڈنٹ اردو کو مزید بتایا کہ تین کلومیٹر لمبے اس ٹریک پر اپنی مہارت دکھانا پڑتی ہے اور ٹریک پورا کرنا ہی بڑا کارنامہ مانا جاتا ہے۔ ’اس خطرناک ٹریک پر ڈرائیونگ کرکے بہت ہی مزہ آیا۔‘

مزید پڑھیے

’سطح سمندر سے آٹھ ہزار فٹ بلندی پر واقع شاہی گراؤنڈ میں جیپ ریلی کے لیے تمام انتظامات بہترین ہیں، برف سے ڈھکے میدان پر ڈرائیوروں کی مہارت دیدنی ہے، کبھی برف کو چیرتے ہوئے تو کبھی دریا کو کراس کرتے ہوئے اختتامی لکیر کی طرف گاڑیاں دوڑاتے نظر آرہے ہیں۔‘

سنو جیپ ریلی سےلطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی کثیر تعداد نے بھی کالام کا رخ کیا اور جہاں ایک طرف وہ ریلی سے مزے لیتے رہے وہیں ہلکی برفباری سے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا